کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آئی فون، آئی پیڈ اور میک بک پرو کی تصاویر پر 9:41 کا وقت ہی کیوں سیٹ ہوتا ہے؟

درحقیقت یہ کوئی بغیر سوچے سمجھے کیا گیا فیصلہ نہیں بلکہ اس کی بنیاد اس روز میں چھپی ہے جب اسٹیو جابز نے دنیا کے سامنے پہلے آئی فون متعارف کرایا تھا۔

نو جنوری 2007 کو صبح 9:41 کو اسٹیو جابز نے ایک تقریب میں موبائل فون کی دنیا میں انقلاب برپا کردینے والی ڈیوائس متعارف کرائی۔

مزید پڑھیں : آئی فون میں'آئی' کا مطلب کیا ہے؟

آغاز میں آئی فون کے اشتہارات میں ہمیشہ 9:42 کا وقت ڈسپلے کیا جاتا تھا، کیونکہ کمپنی عہدیداران کا خیال تھا کہ ڈیوائس اسٹیوجابز تقریب میں 9:42 پر متعارف کرائے گئے، مگر اسٹیو جابز نے یہ کام ایک منٹ پہلے ہی کرلیا۔

اس ڈیوائس کو سامنے لانے کے بعد ایپل کی جانب سے تمام ڈیوائسز پر 9:41 کا وقت ہی دکھائے جانے لگا۔

ایپل کے سابقہ عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ تھا کہ 9:40 کے بعد کوئی بڑی چیز سامنے آنے والی ہے اور اس پر آج بھی عملدرآمد ہورہا ہے حالانکہ اب ایسا ہوتا نہیں۔

مگر ایپل واچ واحد ڈیوائس ہے جس میں یہ وقت مختلف دکھایا جاتا ہے اور اس کے اشتہارات یا تصاویر میں 10:09 کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس آر میں 'آر' کا مطلب سامنے آگیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ گھڑی کے برانڈز میں 10:10 کا وقت سیٹ کیا جاتا ہے جس کا مقصد سوئیوں کو کسی برانڈ کے لوگو کو بلاک کرنے سے بچانا ہوتا ہے۔

ایپل واچ میں تو سوئیوں کا مسئلہ ہی نہیں مگر ایک خیال ہے کہ ایپل نے ایک منٹ پیچھے رکھنے کا فیصلہ ڈیوائس کے خم کی وجہ سے کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں