سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فلپ فون متعارف

12 نومبر 2018
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

گزشتہ دنوں سام سنگ نے اپنا پہلا فولڈ ایبل فون متعارف کروایا اور اب اس کمپنی نے اپنے فلیگ شپ فلپ فون ڈبلیو 2019 بھی پیش کردیا ہے۔

یہ سام سنگ کی اس فلپ فون سیریز کا حصہ ہے جو محدود ممالک جیسے جنوبی کوریا اور چین وغیرہ میں دستیاب ہوتے ہیں۔

سام سنگ کا یہ نیا فلیگ شپ فلپ فون صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کمپنی کے پرانے فلپ فونز کے برعکس ڈبلیو 2019 پریمیئم ڈیزائن اور فلیگ شپ فیچرز کے ساتھ ہیں، جس میں ڈوئل امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس فون میں المونیم باڈی دی گئی ہے جس کی موٹائی 17.3 ملی میٹر ہے جبکہ وزن 257 گرام ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس فون میں 4.2 انچ کے امولیڈ ڈسپلے دیئے گئے ہیں جو فل ایچ ڈی ریزولوشن کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 6 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس فون میں بیک پر 12 بارہ میگا پکسل کے ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 2 ایکس زوم سپورٹ موجود ہے۔

اس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ 3070 ایم اے ایچ بیٹری، بیکسبی سپورٹ اور فنگرپرنٹ سنسر موجود ہے۔

کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں