صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ پشاور کے علاقے نوتھیہ میں پیش آیا، جس میں یونین کونسل نوتھیہ کے نائب ناظم شیر علی بھی جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: پشاور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ رہنما ہلاک

پولیس کے مطابق ایک تقریب کے دوران شیر علی اور ان کے پڑوسی طارق کے درمیان آتش بازی کے معاملے پر معمولی تکرار ہوئی تھی، تاہم اس دوران سخت جملوں کے تبادلے کے بعد معاملہ بگڑ گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سخت جملوں کے تبادلے کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں یوسی نائب ناظم شیر علی، ان کے بھائی اور پڑوسی طارق جاں بحق ہوگئے جبکہ اس دوران 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رکن محمد سعید ظاہر نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ اس واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: خاوند کی فائرنگ سے پشتو گلوکارہ ریشم ہلاک

فائرنگ کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات ایک بجے کے قریب پیش آیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں