انار ایسا پھل ہے جو لگ بھگ سب کو ہی پسند ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ بار بار کھانے پر مجبور کرتا ہے۔

اسے مختلف غذاﺅں، سلاد اور متعدد پکوانوںکا بھی حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

تاہم انار کھانے والوں کو ایک مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور وہ ہے کہ دانے کو چھلکے سے الگ کرنا جو کہ اکثر انگلیوں کی تکلیف کا باعث بن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : انار کھائیں مگر کچھ منفرد انداز سے

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایک آسان طریقے سے آپ یہ کام منٹوں میں کرسکتے ہیں۔

جی ہاں منٹوں میں اور زیادہ محنت بھی نہیں کرنا پڑتی۔

اس طریقے کے لیے سب سے پہلے ایک ڈونگے کو ٹھنڈے پانی بھرلیں، پانی جتنا ٹھنڈا ہوگا، انار کے بیج الگ کرنا اتنا ہی آسان ہوگا۔

برف کو چاہے تو برف سے ٹھنڈا کرلیں مگر انار اس یں ڈالنے سے پہلے اسے نکال دیں۔

اس کے بعد انار کا اوپر حصہ کاٹ کر پھینک دیں، پھر انار کو 4 مساوی حصوں میں کاٹ لیں اور پھر انہیں پانی میں ڈبو دیں۔

بہترین نتیجے کے لیے انار کے ان ٹکڑوں کو پانی میں مکمل طور پر ڈبو دیں، کیونکہ پھل جتنا ٹھنڈا ہوگا، بیج الگ کرنا اتنا ہی آسان ہوگا۔

اس کے بعد چھلکوں کو انگلی کی مدد سے توڑ لیں، اس کے بعد پانی میں بھیگے ہوئے حصے سے بیج الگ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ انار کے ان لاتعداد فوائد سے آگاہ ہیں؟

اس سے ہٹ کر ایک اور طریقہ بھی ہے جس میں ہاتھوں کو زحمت دینے کی بھی ضرورت نہیں۔

اس کے لیے انار کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ لیں اور پھر ایک حصہ لیں، اس کے بیج والا حصہ ہتھیلی پر رکھیں جبکہ جلد اوپر، اس کے بعد باﺅل اور ایک لکڑی کا چمچ لیں اور اوپر سے دبائیں، بیج الگ ہوجائیں گے۔

یہ طریقہ آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں