مارول کامک بکس کے شریک بانی، آئیکونک سپر ہیروز اسپائیڈر مین اور دی ہلک کی تشکیل میں شریک اسٹان لی 95 برس کی عمر میں چل بسے۔

اسٹان لی کو امریکا کے کامک بک کلچر کا چہرہ سمجھا جاتا تھا اور ان کا انتقال پیر کو لاس اینجلس میں ہوا۔

ان کی بیٹی کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران انہیں متعدد امراض کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا 'میرے والد اپنے تمام مداحوں سے محبت کرتے تھے'۔

اسٹان لی کامک بکس کی دنیا میں حادثاتی طور پر آئے، جس کے لیے وہ ایک انکل کے شکرگزار تھے جنھوں نے نوجوانی میں انہیں ایک ملازمت دی۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا 'مجھے لگتا تھا کہ ایک دن میں گریٹ امریکن ناول تحریر کروں گا اور میں اپنا اصل نام ان مضحکہ خیز کامکس میں استعمال نہیں کرنا چاہتا تھا'۔

ان کا اصل نام اسٹینلی لائیبر تھا جو کہ بہت تیزی سے کامک رائٹر کے طور پر ابھرے اور لاکھوں افراد کو اپنے سپرہیروز کی مدد سے مداح بنالیا، اس طرح مارول کی سلطنت قائم ہوئی۔

اسٹان لی لگ بھگ تمام مارول فلموں میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوئے جیسے ایوینجر انفٹنی وار میں وہ ایک بس ڈرائیو تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں