بھارت: 95 سالہ ’مردہ‘ اچانک زندہ ہوگیا

13 نومبر 2018
—فوٹو: بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
—فوٹو: بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

دنیا بھر میں آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کے بارے میں سن کر آپ حیران اور اکثر پریشانی کا شکار ہوجاتے ہوں، بالکل ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہر راجستھان میں ہوا جس نے سب کو حیران کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ بزرگ شہری کے اہل خانہ اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب ڈاکٹر کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد وہ شخص اپنی آخری رسومات میں غسل کے وقت اٹھ کر بیٹھ گیا۔

بھکتن والا کی دھانی کے رہائشی بڈھ رام سینے میں درد کی وجہ سے بیہوش ہوئے تھے اور اہل خانہ کی جانب سے انہیں ایک نجی ڈاکٹر کو دکھایا گیا، جس نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت: ریوالور کے کام نہ کرنے پر پولیس اہلکار نے منہ سے ہی گولیاں چلادیں

ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد 95 سالہ برزگ شخص کے اہل خانہ نے رشتے داروں کو آگاہ کیا اور آخری رسومات کے لیے مذہبی پیشوا کو بلایا۔

اس کے بعد جب گھر کے افراد روایتی طریقے سے سر کے بال صاف کررہے تھے اور بڈھ رام کے جسم کو آخری غسل دے رہے تھے تو وہ اچانک اٹھ کر بیٹھ گئے اور سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مردہ قرار دیے گئے شخص کے جسم پر جیسے ہیں ٹھنڈا پانی ڈالنا شروع کیا گیا وہ حیران کن پر طور پر زندہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر سر کے زندہ مینڈک نے سب کو کردیا حیران

اس حیران کن واقعے کے حوالے سے بڈھ رام کے بڑے بیٹے بالو رام کا کہنا تھا کہ ’مذہبی پیشوا کی جانب سے رسومات کی ادائیگی کر رہے تھے جبکہ روایت کے مطابق حجام اہل خانہ کے افراد کے سر کے بال صاف کر رہا تھا اور رسم و رواج کے مطابق ہم اپنے والد کے جسم کو غسل دینے ہی والے تھے کہ اچانک وہ اٹھ کر بیٹھ گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان کے والد کے جسم پر پانی ڈالنا شروع کیا گیا تو وہ کانپنے لگے اور ہر کوئی حیران ہوگیا، جس کے بعد انہیں بستر پر ڈالا گیا اور پھر وہ اٹھ کر ہم سے باتیں کرنے لگے‘۔

بالو رام نے کہا کہ’جب ان کے والد سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے سینے میں درد اٹھا تھا اور وہ سوگئے تھے لیکن میرے نزدیک یہ ایک معجزے سے کم نہیں ہے‘۔

تبصرے (0) بند ہیں