گوگل نے ایک نئی امیج کنورٹر اسکیوش ویب ایپ متعارف کرائی ہے جو کہ مختلف تصویری فارمیٹس کو منٹوں میں کنورٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

یہ ایک آن لائن ٹول ہے جو کسی بھی براﺅزر میں کام کرے گا اور صارفین کسی بھی تصویر کو اپنے کمپیوٹر سے اپ لوڈ کرکے کنورٹ اور بہتر کرکے محفوظ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں : گوگل سرچ کے بارے میں آپ یہ جانتے ہیں؟

گوگل نے یہ ایپ ایسی ہی دیگر سروسز کے مقابلے پر تیار نہیں کی بلکہ اس کا مقصد نئی ٹیکنالوجی سے صارفین کو متعارف کرانا ہے۔

اس ایپ میں مختلف امیج فارمیٹس جیسے ویب پی، براﺅزر پی این جی، جے پی جی، آپٹی پی این جی اور موز جے پی جی وغیرہ موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ اسکیوش
فوٹو بشکریہ اسکیوش

ان فارمیٹس میں سے کسی میں بھی اصل تصویر کو کنورٹ کیا جاسکتا ہے۔

کچھ فارمیٹس میں کاسٹیوم پیرامیٹرز موجود ہیں جن کی مدد سے تصویر کو ایڈٹ کیا جاسکتا ہے جیسے ویب پی میں، جبکہ دیگر میں نہیں۔

صارفین آسانی سے کسی بھی فارمیٹ کا انتخاب کرکے پیرامیٹرز یا ایڈٹ کرسکتے ہیں اور تصویر فوری طور پر کنورٹ ہوجائے گی جبکہ پریویو ایریا میں فرق بھی دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بارہ چیزیں جو ہم گوگل کے بغیر نہ کرپاتے

سلائیڈر کی مدد سے صارف دیکھ سکے گا کہ اصل اور کنورٹ امیج میں کیا فرق ہے جبکہ تصویر کو ری سائز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تبدیلیاں بھی کی جاسکیں گی۔

یہ ایپ تصاویر کو اکثر بہتر کرنے والوں کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں