کابل: افغانستان کے صوبوں میدان وردک اور تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق میدان وردک صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان حکمت درانی نے کہا کہ ضلع سید آباد میں طالبان کے حملے میں 9 فوجی اہلکار اور 3 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان کے حملے میں پولیس چیف سمیت 17 اہلکار ہلاک

دوسری جانب شمال مشرقی صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری کا کہنا تھا کہ طالبان نے پولیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

افغان طالبان نے، جن کے قبضے میں ملک کا تقریباً نصف حصہ ہے، دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں