خواتین کی نظر میں ہر دور کی 15 سب سے بہترین فلمیں

خواتین کی نظر میں ہر دور کی 15 سب سے بہترین فلمیں



کچھ فلمیں ایک بار بھی پوری نہیں دیکھی جاتیں اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جن کو بار بار دیکھنے کو دل کرتا ہے مگر بہترین وہ ہے جس کا سحر کبھی نہ اترے۔

تو ایسی ہی فلموں کو ہر دور کی سب سے بہترین فلمیں قرار دیا جاتا ہے اور فلموں کے حوالے مشہور صف اول کی ویب سائٹ آئی ایم بی ڈی نے ہر دور کی سب سے بہترین فلموں کی ایک فہرست کچھ عرصے قبل مرتب کی تھی۔

مگر اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ وہ فلمیں ہیں جو اس سائٹ نے صرف خواتین کی آراءپر منتخب کی ہیں۔

ہم نے ان میں سے چند ایک کو منتخب کیا ہے جو ہوسکتا ہے آپ کی بھی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہو۔

دی شاشنک ریڈیمپشن

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ٹم رابسن اور مورگن فری مین کی یہ دلچسپ و کلاسیک فلم جس میں کئی برسوں سے قید دو قیدی اپنی جیل کو ایسے بدل دیتے ہیں کہ وہ غیرمعمولی اور دنیا سے باہر کی جیل محسوس ہونے لگتی ہے۔ 1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو فرینک ڈارابونٹ نے ڈائریکٹ کیا اور یہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، یہ ایسی فلم ہے جسے جب بھی دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ سائٹ کے مطابق خواتین صارفین نے اسے 9.22 ریٹنگ دی جبکہ مجموعی طور پر یہ اس سائٹ پر اسے 9.3 ریٹنگ ملی ہے۔

سنڈلرز لسٹ

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

1993 کی یہ فلم پولینڈ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہے۔ آسکر شنڈلر نامی شخص کو جرمنی کے ہاتھوں یہودیوں کو سزائے موت دیئے جانے پر ورک فورس کے حوالے سے فکر مند ہوجاتا ہے اور اس حوالے سے اقدامات کرتا ہے۔ یہ فلم اسٹیون اسپلبرگ نے ڈائریکٹ کی اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دی گاڈ فادر

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

دی گاڈ فادر ماریو پیوزو کے اسی نام کے ناول کی عکسبندی ہے جسے 1972 میں ڈائریکٹر فرانسس فورڈ کوپپولا اور مارلن برانڈو، ال پچینو اور جیز سان جیسے اداکاروں نے کلاسیک فلموں میں شامل کروا دیا، اطالوی مافیا کی امریکا میں سرگرمیوں پر مبنی یہ فلم اب بھی دیکھنے والوں کو مسحور کردیتی ہے، جسے ہر دور کی سب سے بہترین فلم قرار دیا جاتا ہے تاہم اس فہرست میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔

لارڈ آف دی رنگز: ریٹرن آف دی کنگ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

لارڈ آف دی رنگ سیریز کا آخری حصہ لگ بھگ ساڑھے تین گھنٹے طویل ہے مگر اس میں دکھائی جانے والی کشمکش اتنی دلچسپ ہے کہ لوگ اسے دیکھتے ہوئے بالکل بھی نہیں تھکتے، ڈائریکٹر پیٹر جیکسن کی اس فلم کو سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز حاصل کرنے والی فلموں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے، یہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

لائف از بیوٹی فل

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ دوسری جنگ عظیم کی ایک کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ایک شخص اور اس کا بیٹا یہودی ہونے کے باعث جرمنوں کی زد میں ہوتے ہیں، مگر پرعزم باپ اپنے عزم، مزاح اور تخیل کے ذریعے اپنے بیٹے کو ایک پناہ گزین کیمپ میں موجود خطرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے، باپ اپنے بچے کو ایک گیم کے ذریعے زندگی کے تحفظ کا طریقہ سیکھاتا ہے جس کے لیے ایک ٹینک کے تحفے کا لالچ دیا جاتا ہے، بچہ اس پر یقین کرتا ہے اور خود کو بڑی مہارت سے ایک بیرک میں چھپا لیتا ہے اور اس کی زندگی بچ جاتی ہے۔ یہ اس فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہے۔

12 اینگری مین

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

1957 کی یہ فلم جیوری میں شامل ایک فرد کے گرد گھومتی ہے جو انصاف کا خون ہونے سے بچانے کے لیے اپنے ساتھیوں کو شواہد پر غور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس فلم میں ایک نوجوان پر اپنے باپ کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہوتا ہے اور ہو واضح طور پ قاتل نظر آتا ہے۔ یہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔

دی لارڈ آف دی کنگز: فیلو شپ آف دی رنگ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر پیٹر جیکسن کی تین حصوں پر مشتمل فلم سیریز کا پہلا حصہ جے آر آر ٹالکن کے ناول دی لارڈ آف دی رنگز پر بنائی گئی جسے فلمی دنیا کا ایک بہت بڑا اور خطرناک منصوبہ سمجھا گیا تھا جس پر کروڑوں ڈالرز خرچ کیے گئے، ریلیز ہونے کے بعد اس کی کامیابی نے تاریخ رقم کی، یہ اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہے۔

دی لائن کنگ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کارٹون فلموں دیکھنے کے شوقین افراد میں سے کون ہوگا جس نے ایک شیر کے بچے اور مستقبل کے کنگ سیمبا کی اس کہانی کو نہ دیکھا ہو جو اپنی شناخت کی تلاش میں ہوتا ہے۔ دیگر کو مطمئن کرنے کی اس کی خواہش اور اپنی حدود سے باہر نکلنے کی کوشش سے اسے مشکلات کا شکار بنا دیتی ہے۔ 1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا، جو اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

سپرٹیڈ آوے

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک جاپانی اینیمیٹڈ فلم ہے جس میں ایک دس سالہ بچی کو دکھایا گیا ہے، جس کا خاندان مضافات میں منتقل ہوتا ہے تو وہ ایسی دنیا میں گھومنے لگتی ہے جو بدروحوں اور چڑیلوں سے بھری ہوتی ہے، جبکہ وہاں انسان عفریت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس فہرست میں یہ 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔

دی گاڈ فادر 2

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں پہلے حصے کے مرکزی کردار یعنی گاڈ فادر کی ابتدائی زندگی کا کچھ حصہ پیش کیا گیا ہے جبکہ اس کے جانشین اور بیٹے مائیکل کی کرایم سینڈیکٹ پر گرفت بھی مضبوط ہوتی دکھائی گئی ہے جو نیویارک سے نویڈا کے ایک قصبے میں سرگرمیوں کو بڑھا دیتا ہے۔ اس فلم نے چھ آسکر ایوارڈ جیتے اور باکس آفس میں بھی تہلکہ مچانے میں کامیاب رہی۔ اس فہرست میں اسے 10 واں نمبر ملا۔

دی ان ٹچ ایبلز

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے امیر شخص کی کہانی ہے جو ایک حادثے میں معذور ہوجاتا ہے تو وہ اپنے پراجیکٹس کی دیکھ بھال کے لیے ایک نوجوان کی خدمات حاصل کرتا ہے، جو اس معذور شخص کی بے رنگ زندگی میں نئی تبدیلیاں لاتا ہے۔ یہ اس فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔

دی ڈارک نائٹ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کرسٹوفر نولان کی ڈائریکشن سے سجی اس فلم کو بیٹ مین سیریز میں کلاسیک کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے ولن، ہیرو غرض ہر کردار پر ڈائریکٹر کی محنت، کہانی اور دیگر چیزوں نے اسے بہترین بنایا۔ خاص طور پر ولن جوکر کو تو ہولی وڈ کی تاریخ کے چند بڑے ولن کرداروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ خواتین نے اسے 12 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

فائٹ کلب

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک عام شخص کی ملاقات صابن بیچنے والے سیلزمین سے ہوتی ہے اور ان کے درمیان ایک پیچیدہ تعلق اس وقت قائم ہوتا ہے جب وہ ایک دوسرے سے لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ ایک ناول پر بننے والی بہترین فلم ہے جس کو دیکھتے ہوئے وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا، بظاہر ایک عام سی کہانی تجسس سے کتنی بھرپور ہے، دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ یہ اس فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہے۔

فورسٹ گمپ

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

زندگی میں سادہ طرز فکر حقیقی خوشی کا باعث بن سکتی ہے، بغیر کسی بہت زیادہ کوشش کے زندگی کے بہا? میں بہتے جانا کامیابی کی ضمانت بھی بن سکتا ہے اور یہی اس فلم کا مرکزی خیال ہے۔ 1994 میں رابرٹ زیمییکس کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ایک رومانوی فلم ہے جس کا مرکزی کردار ذہین تو نہیں ہوتا مگر وہ حادثاتی طور پر متعدد تاریخی لمحات کو جنم دینے کا باعث بن جاتا ہے اور یہی دیکھنے والوں کو بھی بھا گئی۔ اس فہرست میں یہ 14 ویں نمبر پر ہے۔

دی لارڈ آف دن رنگز: دی ٹو ٹاورز

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

لارڈ آف دی رنگز فلم کا دوسرا حصہ اس فہرست میں 15 ویں نمبر پر موجود ہے۔