محبت سچی ہو تو پھر وہ چایے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو مل ہی جاتی ہے۔

اس کی ایک مثال سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان اور 41 سالہ امریکی خاتون کی رومانوی کہانی ہے، جنہوں نے حال ہی میں اپنے ملک اور گھر کو محبت کی خاطر چھوڑا اور شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

41 سالہ امریکی خاتون ماریہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف علی سے سوشل میڈیا پر ایک سال قبل دوستی ہوئی جو کچھ ہی عرصے بعد محبت میں تبدیل ہوگئی۔

فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

ماریہ ہیلینا اور کاشف علی کی رومانوی کہانی جیسے جیسے آگے بڑھی اس کے بعد ہیلینا نے پاکستان آکر کاشف سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماریہ نے کاشف سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا، جس کے بعد شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

نجی ہوٹل میں ہونے والی ان کی شادی کی تقریب کے دوران گھر کے بڑوں نے صرف خاندان کے مخصوص افراد کو مدعو کیا، ان دونوں کا نکاح حافظ شکیل احمد نے پڑھایا۔

دولہا کاشف علی کا تعلق سیالکوٹ کے نواحی گاؤں رائے پور سے ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Mazhar Nov 16, 2018 04:25pm
Thisis To go USA