کیا آپ کو اپنے اسمارٹ فون میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ڈیزائن پسند ہے؟ اگر ہاں تو 2 نوچ والی ڈیوائس کے بارے میں کیا خیال ہے۔

جی ہاں اس وقت جب بیشتر کمپنیاں فرنٹ ڈسپلے پر نوچ کے حجم کو کم سے کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں، وہیں جاپانی کمپنی شارپ نے ایسا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جس میں ایک نہیں 2 نوچ دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : نوکیا کا پہلا نوچ ڈیزائن اسمارٹ فون متعارف

جاپانی کمپنی نے اے کیو یو او ایس آر 2 کامپیکٹ اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جو کہ کمپنی کا پہلا 'ڈبل نوچ' ڈیزائن فون ہے۔

اس کے ڈسپلے کے اوپر موجود نوچ میں فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ نچلے حصے میں موجود نوچ میں فنگر پرنٹ ریڈ موجود ہے۔

اس فون کی اسکرین 5.2 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے۔

کمپنی کے مطابق فون کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے ایک ہاتھ سے استعمال کرنا آسان ہو۔

فوٹو بشکریہ شارپ
فوٹو بشکریہ شارپ

ڈبل نوچ ڈیزائن سے ہٹ کر اس فون میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 64 جی بی اسٹوریج، 4 جی بی ریم اور 2500 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اب تک کا سب سے خوبصورت نوچ ڈیزائن والا فون متعارف

اس فون میں بیک پر ایک ہی کیمرہ ہے جس میں 22.6 میگاپکسل سنسر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال اس کمپنی نے اس ماڈل کے ورژن 1 میں اوپری نوچ مختصر مگر نیچے کافی بڑا بیزل دیا تھا جو دیکھنے میں کافی برا محسوس ہورہا تھا تو اب اس کا حل 2 نوچ کی شکل میں نکالا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ شارپ
فوٹو بشکریہ شارپ

یہ فون اگلے سال کے آغاز میں جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں