اگر تو آپ ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر اکثر آتے ہیں تو یہ جانتے ہوں گے کہ ہم دماغ کو الجھن میں ڈال دینے والی تصاویر کو لگانا کافی پسند کرتے ہیں۔

اور ان میں سے ہی ایک اوپر موجود تصویر ہے۔

یہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصے پہلے سامنے آئی تھی ، جس نے لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

اور یہ تصویر ہے بھی بہت دلچسپ اور تیز ذہن ہی اس میں موجود غلطی کو پکڑ سکتا ہے، خاص طور پر ہفتہ وار تعطیل یا روزمرہ کے کاموں کی تھکا دینے والی مصروفیات کے بعد۔

ویسے کام بہت آسان ہے یعنی بس یہ بتانا ہے کہ کیا آپ اس تصویر میں نمبروں کی ترتیب میں غائب نمبر پکڑ سکتے ہیں اور اس کے لیے ہم آپ کو ایک منٹ دیتے ہیں۔

اور آپ کا وقت اب شروع ہوچکا ہے۔

تو کیا آپ اس غلطی کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے؟ چلیں کچھ اور سوچ لیں۔

اگر اب بھی نہیں تو جواب نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ ریاضی کی یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

اگر تو آپ اسے پکڑنے میں ناکام رہے ہیں تو تنہا نہیں، لاکھوں افراد کے ساتھ ایسا ہوا کیونکہ ہندسوں کی ترتیب ان کی توجہ فوری اپنی جانب مرکوز کرالیتی ہے او رایک غلطی پکڑنے کے بعد ذہن مطمئن ہوجاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں