ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ میں گاڑی چلاتے ہوئے لاپرواہی برتنے والے ڈرائیوروں کی نشان دہی کے لیے ایسے کیمرے نصب کیے جارہے ہیں جو ایک میل کے فاصلے سے کار ڈرائیور کے علاوہ دیگر سواروں کی واضح ویڈیو اور تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ‘لانگ رینجر’ کے نام سے متعارف کرائے گئے کیمروں کو اس وقت گلوسسٹر شائر میں نصب کیا جارہا ہے جو ڈرائیونگ کے دوران ہونے والی قانون خلاف ورزیوں پر نظر رکھیں گے۔

یہ کیمرے تیزرفتاری، گاڑی چلاتے وقت جلد بازی اور موبائل کے استعمال سمیت دیگر خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کریں گے جبکہ ریڈار اسپیڈ گنز گاڑیوں کو تیزرفتاری سے روکیں گے۔

گلوسسڑ شائر میں نصب ہونے والے یہ نئے کیمرے ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کی نقل و حرکت کی مکمل ویڈیو اور فوٹیجز بناسکیں گے۔

پولیس اور گلوسسٹر شائر کے کرائم کمشنر مارٹن سرل کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ کیمرے ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے والوں کی نشان دہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کیمروں کو آزمائشی طور پر گلوسسٹر شائر اور ولٹشائر میں نصب کیے جارہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر 35 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں۔

مارٹن سرل نے کہا کہ ‘یہ کاؤنٹی کی ایک مصروف شاہراہ ہے جہاں بدترین حادثات بھی ہوتے ہیں اور میرے پاس اس روڑ کے حوالے سے تیزرفتاری اور دیگر حفاظتی مسائل پر اکثر شکایات آتی ہیں’۔

اطلاعات ک مطابق اس آزمائش میں کامیابی کی صورت میں کیمروں کے جال کو پورے کاؤنٹی میں پھیلا دیا جائے گا۔

پولیس افسر نے کہا کہ ‘اب ہمارے پاس پولیسنگ کے ایک نئے ماڈل کے تجربے کا موقع ہے جس کا مقصد گاڑی چلانے والوں کو صرف سزا دینا نہیں ہے بلکہ شہریوں کے بدلتے رویوں کے مطابق قوانین میں بہتری لانا ہے’۔

تبصرے (0) بند ہیں