سلمان خان ان دنوں بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں—پرومو فوٹو
سلمان خان ان دنوں بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں—پرومو فوٹو

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان پر یوں تو 20 سال قبل ریاست راجستھان میں نایاب کالے ہرن کے شکار کا کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

اسی کیس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں، عدالت نے انہیں اسی کیس میں 5 سال قید کی سنائی تھی۔

اسی طرح گزشتہ ماہ دبنگ ہیرو کی پروڈیوس کردہ فلم ’لو راتری‘ کے حوالے سے بھی ان کے خلاف ایک پولیس شکایت درج کروائی گئی تھی۔

لیکن اب انہیں بھارتی سر زمین میں پاکستانی جھنڈے کو لہرانے پر مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کو بھی جلد ختم کرنا پڑا۔

دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے ایک سین شوٹ کرانے کے لیے ہندوستانی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا لہرایا جو انہیں مہنگا پڑ گیا اور مقامی افراد نے ان کے خلاف شکایت درج کروادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ ’بھارت‘ کے لیے سلمان خان کو اسی سین کی شوٹنگ پاک-بھارت سرحد واہگہ بارڈر پر کرنی تھی، تاہم سیکیورٹی وجوہات پر انہیں وہاں شوٹنگ کی اجازت نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بھارتی ریاست پنجاب کے ایک علاقے میں مصنوعی واہگہ بارڈر تیار کروایا، جہاں پاکستانی جھنڈا بھی نصب کیا گیا اور اسے ہواؤں میں لہرایا گیا۔

اپنی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم لہرائے جانے کے بعد مقامی افراد سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے سلمان خان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔

علاوہ ازیں مقامی افراد نے اس ہوٹل کا گھیراؤ بھی کیا، جہاں سلمان خان، کترینہ کیف سمیت فلم کے دیگر اسٹاف کے ساتھ ٹھہرے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت‘ میں سلمان اور کترینہ کا رومانوی انداز سامنے آگیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماحول کشیدہ ہونے اور مقامی افراد کے غصے کے باعث سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کو جلد ختم کرنا پڑا اور وہ جلد ہی پنجاب سے ممبئی چلے آئے۔

اسی سین کی تصاویر بھی 2 دن قبل سامنے آئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

کترینہ کیف سمیت ہدایت کار عباس ظفر نے بھی اس منظر کی تصویر اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔

سلمان خان کے اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے، جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

علاہ ازیں فلم میں دیشا پٹنانی اور جیکی شروف بھی کام کرتے دکھائی دیں گے۔

اس کی پروڈکشن سلمان خان کی بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنیہوتری کررہے ہیں، جن کی بیٹی کو بھی دبنگ ہیرو اپنی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ فلم 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے، اطلاعات ہیں کہ اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا، جس میں سلمان خان 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Nov 18, 2018 10:51am
If it was part of the movie scene, what's the big deal; if it wasn't, what's the problem anyway?