'گاندھی' کے 'جناح' ممبئی میں انتقال کر گئے

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2018
اداکار ایلک پدمسی 90سال کی عمر میں انتقال کر گئے— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
اداکار ایلک پدمسی 90سال کی عمر میں انتقال کر گئے— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

تھیٹر کے معروف اداکار اور بھارتی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایلک پدمسی ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

ایلک پدمسی ایک عرصے سے بیمار تھے اور ہفتے کو صبح ساڑھے پانچ بجے 90 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

وہ تھیٹر کے مشہور اداکار تھے اور 1982 میں بنائی گئی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے پر انہیں عالمی سطح پر بہت پذیرائی ملی تھی۔

فلم ’گاندھی‘ کا ایک منظر جس میں دائیں جانب قائد اعظم، وسط میں گاندھی اور بائیں جانب نہرو موجود ہیں— اسکرین شاٹ
فلم ’گاندھی‘ کا ایک منظر جس میں دائیں جانب قائد اعظم، وسط میں گاندھی اور بائیں جانب نہرو موجود ہیں— اسکرین شاٹ

وہ بھارت کے انگریزی تھیٹر کا بڑا نام تھے اور اپنے کیریئر میں 70 سے زائد ڈراموں اور تھیٹر پلے میں کام کیا۔

تھیٹر پر کامیابی کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھارت کے 100 سے زائد برانڈز کو اشتہار سازی کے ذریعے بڑا نام بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ایم آر ایف ٹائرز، ہمارا بجاج اور کاما سترا سمیت متعدد بڑے نام شامل ہیں۔

انہیں شاندار کیریئر پر بھارتی حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Nov 18, 2018 12:58pm
Pakistani kiee Film Jinnah mein Chritofer lee kiee Adaa kaariee kahin achiee aur behtareen thee.....