بھارت میں فٹ پاتھ پر ماں کے ساتھ سوئی ہوئی 2 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے ریپ کردیا۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق بچی کو اغوا کرنے کا واقعہ اولڈ دہلی ریلوے اسٹیشن کے پاس پیش جہاں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ملزم نے بچی کو اغوا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 8 سالہ بچی کے ریپ میں ملوث مجرمان کو سزائے موت

انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچی فٹ پاتھ پر سو رہے تھے کہ ملزم انیل نے بچی کو اغوا کرکے ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 24 سالہ ملزم انیل نشئی ہے جسے اتوار کی صبح گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اغوا کی رات ڈھائی بجے بچی کی والدہ نے تلاش شروع کی لیکن کہیں سراغ نہیں ملا تو ہفتے کی صبح 10بجے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ بعدازاں پولیس کو اطلاع ملی کہ سینٹرل دہلی کے اسپتال میں ایک لڑکی کو داخل کرایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہسپتال میں داخل کرائی گئی وہ ہی بچی تھی جس کے اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

علاوہ ازیں پولیس نے تصدیق کی کہ ملزم انیل نے بچی کا ریپ کرکے اسے ریلوے ٹریک کے پاس پھینک دیا جہاں گشتی پولیس کی ٹیم نے بچی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں آٹھ ماہ کی بچی کا ’ریپ‘

پولیس افسر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی نشاندہی کی گئی اور اس کی گرفتاری کے لیے مندر اور گردوارہ کے پاس نفری کھڑی کردی جہاں نشئی افراد کھانے کی تلاش میں آتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس سے قبل ملزم چوری کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں