سردی کا موسم جلد کو خشک اور مرجھا دیتا ہے اور اگر آپ اس سے بچاﺅ کے لیے مہنگے لوشنز اور کریموں پر ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنی جلد میں نمی واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں تو اس سے اچھا ہے کہ آپ قدرت کے وہ نسخے آزمائیں جو آسان اور کم خرچ ہیں۔

درحقیقت آپ کے کچن میں موجود چند مزیدار اشیاءکا استعمال جلد میں صحت مند چمک واپس لے آتا ہے۔

یہ عام گھریلو ٹوٹکے مختلف جلدی مسائل جیسے چنبل وغیرہ سے بھی بچاتے ہیں۔

دہی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سردیوں میں جلد کو ہموار اور چمکدار رکھنا چاہتے ہیں؟ تو آدھے کپ دہی میں 3 چائے کے چمچ شہد اور 3 کھانے کے چمچ چینی کو مائیں، اس مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں اور تین سے چار منٹ تک نرمی سے مساج کریں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔

مزید پڑھیں : دہی کھانا صحت کے لیے فائدہ مند

جو

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جو ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات رکھتا ہے جو کہ خشک جلد کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دیتے ہیں، تین کھانے کے چمچ جو، ایک چائے کا چمچ شہد چوتھائی کپ دودھ میں ملائیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد پانی سے منہ دھولیں۔

نیم کے پتے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

نیم کے پتے جلد کی نمی کی بحالی اور خارش میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔ 2 کھانے کے چمچ نیم کے پتوں کا پاﺅڈر ایک کھانے کے چمچ شہد اور ہلدی میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور 10 سے 12 منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد پانی سے دھولیں، اگر جلد بہت خشک ہے تو اس مکسچر میں تھوڑی سی ملائی بھی شامل کردیں۔

لیموں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

2 کھانے کے چمچ لیموں کے عرق میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملانا موسم سرما میں جلد کی نمی بحال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔

یہ بھی پڑھیں : لیموں کے 14 کارآمد استعمال

شہد

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

شہد کے فوائد بتانے کی ضرورت نہیں، اس کا استعمال تو سنت نبوی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خشک جلد سے نجات کے لیے بھی بہترین ہے، اس مقصد کے لیے 2 کھانے کے چمچ ملک پاﺅڈر کو ایک چائے کے چمچ شہد اور چٹکی بھر ہلدی کو اچھی طرح مکس کریں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد پانی سے منہ دھولیں۔

ناریل کا تیل

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈز جلد کی قدرتی نمی لوٹانے میں مدد دیتے ہیں، اس مقصد کے لیے جلد کے ایسے حصوں پر روزانہ ایک یا 2 بار معمولی گرم تیل سے مالش کریں جو زیادہ خشک ہوچکے ہوں، آپ فوری مثبت اثر محسوس کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں : ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال

کیلے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کیلے اور ناریل کے تیل کو مکس کرکے پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگاکر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں، یہ عمل ہفتے میں ایک یا 2 بار دہرائیں۔

یہ بھی جانیں : روزانہ صرف 2 کیلے جسم پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟

ایلو ویرا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کوار گندل یا ایلو ویرا جیل خشک جلد سے نجات کے لیے موثر نسخے کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی وجہ اس کی جلد کو سکون اور نمی پہنچانے والی خصوصیات ہیں۔ اس جیل کو چہرے پر لگاکر مساج کریں تاکہ وہ جلد میں جذب ہوسکے، اسے رات بھر کے لیے لگا رہنے دیں۔

مزید پڑھیں : کوار گندل کے طبی فوائد

سیب کا سرکہ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سیب کا سرکہ اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جلد میں موجود قدرتی آئلز کو توازن میں رکھ کر جلد کی صحت بہتر کرتا ہے۔ آدھا کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو آدھے چائے کے چمچ پانی میں ملائیں، اس کے بعد آدھا چائے کا چمچ شہد بھی 2 کھانے کے چمچ عرق گلاب اور زیتون کے تیل کے ساتھ شامل کریں۔ اسے جلد کے خشک حصوں پر لگائیں اور 10 منٹ بعد دھولیں۔ اس کی جراثیم کش خوبیاں کیل مہاسوں کو کنٹرول میں رکھتی ہیں جبکہ جلد کو نرم اور لچکدار بنانے کا کام بھی کرتی ہیں۔

گھی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دیسی گھی میں نمی بحال کرنے کی خصوصیت موجود ہے، یہ نہ صرف جلد کی خشکی کم کرتا ہے بلکہ ہونٹ پھٹنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی موثر ہے۔ اسے چہرے پر لگائیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ عمل ہر رات دہرائیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں