اپنے آپ کو ہولناک کردار ویمپائر سمجھنے والی خاتون نے اپنے ساتھی پر ویئر وولف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روسی خاتون ایکا ترینا ترسکایا نے پولیس کو بتایا کہ وہ خود کو امریکی ٹیلی ویژن فینٹیسی ڈراما ’دی ویمپائر ڈائریز ‘ کا مرکزی کردار ایلینا گلبرٹ مانتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نووسی بیرسک میں خاتون کے ٹرائل کے علاوہ نفسیاتی تشخیص بھی کی گئی جس میں انہیں مجرم قرار دیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ایکاترینا ترسکایا اور ان کے نامعلوم ساتھی سوشل میڈیا پر بات چیت کے بعد پہلی مرتبہ ملے تھے اور رات ساتھ گزاری تھی لیکن صبح میں وہ اچانک تبدیل ہوگئیں اور اپنے ساتھی کو بتایا کہ وہ ایک ویمپائر ہیں اور ویئر وولف کو قتل کرنا ان کا مشن تھا۔

جس پر خاتون کے ساتھی نے جواب دیا تھا کہ وہ ایسی مافوق الفطرت باتوں پر یقین نہیں رکھتے اور خاتون کو گھر واپس جانے پر زور دیا تھا۔

چاقو حملے سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’ خاتون کچن میں گئیں چاقو اٹھایا اور اس وقت اچانک حملہ کیا جب ان کے ساتھی باتھ روم سے باہر آریے تھے‘۔

ان کا ساتھی چاقو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن اس نے ایک اور چاقو سے لڑکے کے سینے پر وار کیا تھا۔

حملے کے بعد وہ اپنے گھر سے باہر آئے اور پڑوسیوں سے مدد طلب کی جنہوں نے پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔

خود کو ویمپائر تصور کرنے والے خاتون نے ساتھی کو چاقو سے شدید زخمی کیا تھا تاہم اسے بروقت طبی امداد دے کر بچالیا گیا۔

پروسیکیوٹر فیلکس کیوزینستو نے بتایا کہ جرم ثابت ہونے پر خاتون کو ڈھائی سال قید اور 3 ہزار 9 سو پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں