امیتابھ بچن کی جشن عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2018
امیتابھ بچن عید پر بھی مبارکباد پیش کرتے رہتے ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
امیتابھ بچن عید پر بھی مبارکباد پیش کرتے رہتے ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

بولی وڈ اداکار یوں تو مسلمانوں کو عید سمیت دیگر موقعوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، تاہم زیادہ تر اسٹارز جشن عید میلاد النبی ﷺ پر کوئی پیغام نہیں دیتے۔

لیکن بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے دوسرے اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام افراد کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔

میگا اسٹار نے اپنی ٹوئیٹ میں نہ صرف مداحوں کو مبارکباد پیش کی بلکہ انہوں نے اس عظیم دن کے حوالے سے پیغام بھی لکھا۔ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام کے ساتھ مسجد نبوی کی تصویر بھی شیئر کی۔

ان کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کا پیغام دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی انہیں اور تمام افراد کو مبارکباد پیش کی۔

امیتابھ بچن نے ساتھ ہی مداحوں کو آگاہ کیا کہ 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی ﷺ منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کو سرکاری طور پر نہیں منایا جاتا، تاہم مسلمان اس دن کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاکستان سمیت کئی مسلمان ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

پاکستان میں بھی 21 نومبر کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں