اگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے توند سب سے بڑی رکاوٹ ہے تو آپ اکیلے نہیں بلکہ ہزاروں، لاکھوں افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔

اور یہ مسئلہ موسم سرما میں زیادہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس موسم میں لوگ مختلف سوغاتوں کا استعمال زیادہ کرنے لگتے ہیں، جیسے گاجر کا حلوہ یا ایسی ہی دیگر چیزیں، جو سامنے آجائیں تو خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں : سردیوں کی اس سوغات کو کھانا پسند کرتے ہیں؟

مگر اچھی بات یہ ہے کہ کچن میں موجود چند مصالحے اس مسئلے سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں کیونکہ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس میٹابولزم کو بہتر کرنے کے ساتھ اضافی وزن میں کمی لاتے ہیں۔

دار چینی

دارچینی میں کرومیم نامی منرل موجود ہوتا ہے جو لوگوں کے اندر کھانے کی اشتہا کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ توند کی چربی سے نجات میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ دار چینی میں موجود دیگر اجزاءاسے بہترین بناتے ہیں۔ چائے یا کسی گرم مشروب میں دارچینی کو شامل کرکے استعمال کرنا اضافی وزن تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ادرک

ادرک کو نظام ہاضمہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ جسمانی ورم پر قابو پانے میں بھی مددگار ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جسمانی وزن میں کمی اور توند کی چربی گھٹانے کے لیے بھی موثر ہے۔ ادرک کی چائے کا ایک کپ پینے کی عادت توند کی چربی کو گھلاسکتی ہے، مگر اس چائے میں چینی شامل نہ کریں تو ہی فائدہ ہوگا۔

لونگ

لونگ جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے اور اس کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرنے کے ساتھ ہاضمے کو بھی بہتر کرتا ہے جس سے جسم کو چربی تیزی سے گھلانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توند سے نجات میں مددگار بہترین ورزشیں

جائفل

جائفل میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتا ہے اور کیلوریز کو جزو بدن بنانے کی مقدار کم ہوتی ہے۔ چائے کے کپ میں اس کے سفوف کو شامل کریں اور وزن میں کمی لائیں۔

کالی مرچ

کھانے کا ذائقہ اور مہک بڑھانے کے ساتھ ساتھ کالج مرچ مختلف منرلز جیسے میگنیشم، کاپر، کیلشیئم، فاسفورس، آئرن اور غذائی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس سے میٹابولزم کی رفتار بہتر ہوتی ہے جبکہ پیٹ پھولنے کی شکایت سے نجات ملتی ہے۔ اس مصالحے کا استعمال جسمانی وزن بھی کم کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں