Dawnnews Television Logo

آڈی اے 5 اسپورٹ بیک، جدید خصوصیات سے مزین

ویگن اور اسپورٹس کار کی خصوصیات شامل ہیں،صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کیلئے محض 5 سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔
شائع 05 دسمبر 2018 08:29pm

آڈی اے 5 تین مختلف اقسام میں دستیاب ہے، جن میں کوپے، کیبریو لیٹ اور اسپورٹ بیک شامل ہے۔

پہلی دو اقسام میں 3 دروازوں والے اسپورٹی ماڈلز ہیں لیکن 5 دروازوں والی اسپورٹ بیک میں اسپورٹ کا نام ہونے کے باوجود بھی اضافی آرام اور روز مرہ کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

گاڑی میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں— فوٹو بشکریہ آڈی
گاڑی میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں— فوٹو بشکریہ آڈی

اسپورٹ بیک دیگر دو اقسام کے مقابلے میں 6 سینٹی میٹر لمبی اور 1 سینٹی میٹر اونچی ہے۔

کار ٹیسٹر رونی لیوسٹیک کہتے ہیں کہ اسپورٹ بیک اے 5 شروع سے ہی بہت زیادہ پسند کی جانے والی قسم رہی ہے۔ اس گاڑی میں ویگن کی پریکٹیکیلٹی اور اسپورٹس کار کی خصوصیات کا امتزاج ملتا ہے۔

اے 5 اسپورٹ بیک کا اگلا حصہ بہت ہی پرکشش ہے۔ اس کی سنگل فریم گرل اب زیادہ سپاٹ اور زیادہ چوڑی ہے۔

گاڑی کا انٹیریئر انتہائی دلکش اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے— تصویر بشکریہ آڈی
گاڑی کا انٹیریئر انتہائی دلکش اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے— تصویر بشکریہ آڈی

اسپورٹ بیک کا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں زیادہ نفیس ہے۔ اس کے لہر دار ڈیزائن میں روشنی اور سائے کا خوبصورت امتزاج بخوبی نظر آتا ہے۔

ڈگی کے ڈھکن پر آڈی کا مخصوص لپ اسپوائلر لگا ہوا ہے۔ سِلٹ جیسی پچھلی لائٹس کے لیے ایل ای ڈیز کا استعمال کیا گیا ہے۔

آل وہیل ڈرائیو کے ساتھ 2018 کے اس سب سے مہنگے اور شاندار ڈیزل ماڈل کو ٹیسٹ کرنے میں کئی پہلو سامنے آئے۔

گاڑی کی فضا سے سے لی گئی تصویر— تصویر بشکریہ آڈی
گاڑی کی فضا سے سے لی گئی تصویر— تصویر بشکریہ آڈی

اس گاڑی میں نصب ٹربو چارجڈ 6 سلنڈر انجن 210 کلو واٹ کا آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے۔

اے 5 کو صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کے لیے محض 5 اعشاریہ 3 سیکنڈ کا وقت لگتا ہے جبکہ اس کی ٹاپ اسپیڈ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے

لیکن یہ انجن صرف کاربن اخراج کے صرف یورو 6 اصولوں پر پورا اترتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس انجن کے دن گنے چنے ہی ہیں۔

دور حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈی 2019 کے ڈیزل ماڈل میں 4 سلنڈر والا انجن نصب کرے گی، اس طرح پھر یہ گاڑی یورو 6 ڈی ٹیمپ اسٹینڈرڈ پر پورا اتر سکے گی۔لیکن اندر سے اے 5 وقت سے آگے معلوم ہوتی ہے۔

اضافی قیمت دے کر گاڑی میں مزید فیچرز بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں— تصویر بشکریہ آڈی
اضافی قیمت دے کر گاڑی میں مزید فیچرز بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں— تصویر بشکریہ آڈی

نئی اے 4 اور اے 5 کوپے کی ہی طرح، اسپورٹ بیک میں کئی ٹیکنیکل جدتیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ جن میں ورچوئل کاک پٹ اور ہیڈ اپ ڈسپلے، اسمارٹ فونز انٹرفیس، کولیجن اوائنڈنس، ٹرن اسسٹ اور کئی دیگر ٹیکنیکل خصوصیات شامل ہیں لیکن ان کے لیے آپ کو اضافی قیمت بھی دینی ہوتی ہے۔

اسپورٹ بیک کا اندرونی حصہ بہترین معیار کے مٹیریل کی وجہ سے نہ صرف جدید دور کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے بلکہ اس میں نفاست بھی جھلکتی ہے۔

اس گاڑی میں سب سے زیادہ مرکزی اہمیت کا حامل ورچوئل کاک پٹ ہے، اگرچہ اس کے لیے ایم ایم آئی پلس نیوی گیشن سسٹم بھی درکار ہوتا ہے لیکن جرمنی میں اس کے حصول کے لیے آپ کو گاڑی کی بنیادی قیمت کے علاوہ 3 ہزار 300 یورو مزید دینے ہوں گے۔

اے 5 اسپورٹ بیک کی سیکنڈ جنریشن میں ڈرائیور اور مسافروں کے لیے زیادہ گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اب پہلے سے زیادہ کندھوں کے لیے جگہ موجود ہوگی جبکہ پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے آرام دہ سفر کے لیے پہلے سے 2 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر زیادہ ٹانگوں کے لیے گنجائش بنائی گئی ہے۔

آڈی اے 5 اسپورٹ بیک ناصرف آگے بلکہ پیچھے سے انتہائی دلکش نظر آتی ہے— تصویر بشکریہ آڈی
آڈی اے 5 اسپورٹ بیک ناصرف آگے بلکہ پیچھے سے انتہائی دلکش نظر آتی ہے— تصویر بشکریہ آڈی

آپشنل ایمبیئنٹ لائٹنگ کے ذریعے آپ 30 رنگوں کے شیڈز میں سے کسی ایک کا اپنے موڈ کے حساب سے انتخاب کرسکتے ہیں۔

480 لیٹر کی کارگو گنجائش اے 5 اسپورٹ بیک کو اپنی کلاس میں اول مقام پر پہنچا دیتی ہے۔ موڈیولر ایم ایل بی پلیٹ فارم پر مزید کام کیا گیا ہے، اور اسپورٹ بیک کو پتلا کرکے گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 85 کلوگرام وزن کم کردیا دیاگیا ہے۔

سب سے ہلکے ورژن کا وزن صرف 1 ہزار 470 کلوگرام ہے، اور اس سے نفیس چیسز کو سپورٹ حاصل ہوتی ہے ، جس کی مدد سے ڈرائیونگ کافی آسان ہوجاتی ہے ۔

یہ گاڑی مکمل طور پر ایک اسپورٹس کار کے معیار پر پورا اترتی ہے— تصویر بشکریہ آڈی
یہ گاڑی مکمل طور پر ایک اسپورٹس کار کے معیار پر پورا اترتی ہے— تصویر بشکریہ آڈی

اے 5 اسپورٹ بیک کی سیکنڈ جنریشن گزشتہ کے مقابلے میں بڑی حد تک بہتر کہی جا سکتی ہے۔ گاڑی پہلے سے زیادہ ڈائنامک ہے،نظر آنے میں نفیس ہے اور اندر سے جدید جبکہ جدید ڈائیور اسسٹ اور انفوٹینمنٹ کو کیسے بھول سکتے ہیں۔

ماڈرن ٹیکنالوجی اور بہترین انداز میں نصب سسپینشن کا یہ ملاپ اے 5 اسپورٹ بیک کو ایک اور کامیابی بخشتا ہے۔


یہ تحریر ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کے اشتراک سے شائع کی گئی۔

ترجمہ: ایاز احمد لغاری — ایڈیٹر : وقار محمد خان