اگر تو آپ کو یہ ڈر رہتا ہے کہ انسٹاگرام پر اپنی ذاتی زندگی کی مصروفیات اسٹوریز میں شیئر کرنے سے تمام فالورز تک اس کی رسائی ہوتی ہے تو اب اس خدشے کا حل فیس بک کی زیرملکیت اس فوٹوشیئرنگ ایپ نے پیش کردیا ہے۔

جی ہاں انسٹاگرام نے اپنے قریبی لوگوں تک مواد کو شیئر کرنا اب آسان بنادیا ہے۔

اس کمپنی نے کلوز فرینڈز کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اسٹوریز کو چند مخصوص افراد کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں : انسٹاگرام نے جعلی فالوورز، لائکس اور کمنٹس کا صفایا کرنے کا آغاز کردیا

انسٹاگرام بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ اسٹوریز اب ایسا پلیٹ فارم بن ہے جہاں لوگ اپنے جذبات کا اظہار اور روزمرہ کی مصروفیات شیئر کرتے ہیں، مگر ہماری برادری تیزی سے پھیل رہی ہے اور کئی بار لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی ذاتی زندگی ہر ایک کے ساتھ شیئر نہ ہو۔

اسی لیے کلوز فرینڈز کو متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اپنی پسند کے افراد کے ساتھ ذاتی لمھات کو شیئر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال انسٹاگرام صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی تھی اور اس میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کلوز فرینڈز بھی اسٹوریز جیسا ہی فیچر ہے جس میں تصاویر اور ویڈیوز 24 گھنٹوں بعد غائب ہوجائیں گی، فرق بس فالورز کی تعداد کا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی تیاری میں ایک سال سے زائد عرصہ لگا اور یہ جمعے سے دنیا بھر میں صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کے نئے فیچر سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے لگے

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے قریبی دوستوں کی فہرست تیار کرنا ہوگی۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اس کے بعد اس فہرست میں شامل افراد کے لیے اسٹوری تیار کرکے پوسٹ کردیں، کسی صارف کو اس فہرست میں شامل کرنے پر اسے نوٹیفائیڈ نہیں کیا جائے گا۔

اس طرح کے کئی گروپس تیار کیے جاسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اس وقت انسٹگرام پر روزانہ 40 کروڑ سے زائد افراد اسٹوریز کا فیچر استعمال کررہے ہیں اور یہ تعداد اس فیچر کی خالق ایپ اسنیپ چیٹ کے مجموعی صارفین سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں