فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے بے قابو

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2018

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

ایک ہفتے سے جاری احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک اور 136 پولیس افسران سمیت 750 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

فرانسیسی حکام کے مطابق اب تک 160 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مشتعل ہجوم کو قابو کرنے کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جاری ’یلو ویسٹ‘ تحریک فرانس کے کئی دیہاتی علاقوں میں بھی جاری ہے۔

تحریک کے کم تنخواہ دار مظاہرین فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے ڈیزل پر ٹیکس بڑھائے جانے کے فیصلے پر مشتعل ہیں کیونکہ امیر طبقے پر عائد ویلتھ ٹیکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

فرانس کے شمال مغربی گاؤں لا گراویلے کے قریب اے 81 موٹروے پر مظاہرین میں شامل کیتھرین مارگوئر کا کہنا تھا کہ ’ہم صرف ایندھن کی قیمتوں کے لیے نہیں لڑ رہے، یہ احتجاج ٹیکس سے متعلق بھی ہے جو ہم ادا کرتے ہیں‘۔

فائرفائٹرز کار میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی

فرانس میں مشتعل ہجوم نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو جلا دیا —فوٹو: اے ایف پی

یلو ویسٹ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہزاروں آنسو گیس شیل استعمال کیے —فوٹو: اے ایف پی

پولیس کی شیلنگ سے بچنے کیلئے ایک شخص محفوظ مقام کی طرف بھاگ رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف احتجاج میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نذر آتش کی گئی کار کا منظر—فوٹو: اے ایف پی

مشتعل مظاہرین نے پولیس کی ہر تدبیر کو ناکام بنا دیا —فوٹو: اے ایف پی

10 ہزار سے زائد افراد مظاہرے میں شریک ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

’یلو ویسٹ ‘ تحریک فرانس کے کئی دیہاتی علاقوں میں بھی جاری ہے—فوٹو: اے ایف پی

مشتعل افراد کو قابو کرنے کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے—فوٹو: اے ایف پی

مظاہرین فرانسیسی صدر کی جانب سے امیر طبقے پر عائد ویلتھ ٹیکس ختم کرنے پر بھی مشتعل دکھائی دیئے فوٹو: اے ایف پی