آرنلڈ شوازینگر پاکستان آنے کے لیے تیار

04 دسمبر 2018
— فوٹو بشکریہ ملک امین اسلم
— فوٹو بشکریہ ملک امین اسلم

ہولی وڈ اسٹار آرنلڈ شوازینگر نے پاکستان نے آنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان کے موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم نے ایک ٹوئیٹ میں بتائی۔

ملک امین اسلم نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر سے پولینڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔

وزیراعظم کے مشیر نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ آرنلڈ شوازینگر نے پاکستان آنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکے۔

آرنلڈ شوازینگر کو ٹرمینیٹر سے دنیا بھر میں شہرت ملی جبکہ ان کی ہٹ فلموں کی شہرت کافی زیادہ ہے۔

اس کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران آرنلڈ شوازینگر نے کہا کہ کاشت وہ ٹرمینیٹر کے سائی بورگ کی طرح وقت کا سفر کرکے ماضی میں جاسکتے تاکہ خام ایندھن کے استعمال کو روک سکتے۔

انہوں نے کہا ' اگر ہم اس ایندھن کا استعمال شروع نہ کرتے اور کوئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے تو حالات زیادہ بہتر ہوتے'۔

ان کے بقول ' سب سے بڑا شیطان روایتی ایندھن ہے، یہ کوئلہ ہے، یہ پٹرول ہے اور یہ قدرتی گیس ہے'۔

تبصرے (0) بند ہیں