زندگی میں ایسے کئی لمحات آتے ہیں جنہیں لفظوں میں بیان کرنا ناممکن سا ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک لمحہ ماؤں کی زندگی میں اس وقت آتا ہے جب شدید تکلیف اور تھکادینے والے مرحلے کے بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی ہے اور جب ماں اس بچے کو پہلی بار دیکھتی ہے۔

عام طور پر تو ڈاکٹرز کی جانب سے دی گئی ادویات کی وجہ سے نوزائدہ بچے کی ماں یا تو تقریباً بے ہوش یا پھر نیم بے ہوش ہوتی ہے۔ لیکن پھر یہ بات بالکل بھی باعثِ حیرت نہیں کہ ایک عورت ماں بننے کے بعد اپنے بچے کی پہلی جھلک دیکھ کر جو بھی کہتی ہے وہ سوچ سمجھ کر نہیں بلکہ فرطِ جذبات میں کہتی ہے۔

مائیں اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد عام طور پر سب سے پہلے کون سے الفاظ ادا کرتی ہیں؟ اس حوالے سے تحقیق کی گئی اور جو الفاظ یا جملے ماں کے منہ سے سنے گئے انہیں مندرجہ ذیل مختلف کیٹیگریوں میں پیش کیا جارہا ہے۔

پُرجوش

  • ہم اس سفر میں کامیاب ہوگئے!
  • اسے دیکھ کر تو میں ساری تکلیف بھول چکی ہوں!
  • ہمارے ہاں بیٹی ہوئی ہے!
  • مجھے یقین نہیں آتا، یہ مرحلہ پورا ہوگیا، مجھے بالکل بھی یقین نہیں آ رہا!
  • یاخدا تیرا شکر ہے، یہ مرحلہ پورا ہوا۔
  • تو میری بیٹی آج میرے سامنے آ ہی گئی!
  • او میرے خدا!
  • میں نے کتنا انتظار کیا تھا تمہارا!
  • میں ایک بار پھر اس مرحلے سے گزر سکتی ہوں۔

عامیانہ

  • کافی مشکل مرحلہ تھا۔
  • رکیے، مجھے ایک منٹ دیجیے!
  • میں ہرگز دوبارہ اس مشکل مرحلے سے گزرنا نہیں چاہوں گی۔
  • اگلی بار میں سی سیکشن ہی کرواؤں گی۔
  • یہ ہماری آخری اولاد ہے۔
  • (شوہر سے) اگلی بار تم حمل سے ہونا۔

بچے کا جائزہ لیتے ہوئے

  • (شوہر سے) دیکھو اس کے گالوں پر ڈمپلز ہیں۔
  • (بچے سے) ہائے۔۔۔ تم کتنے پیارے ہو۔
  • (بچے سے) کیا واقعی تم میری اولاد ہو؟
  • (شوہر سے) بالکل مجھ پر گئی ہے، دیکھو کتنی خوش نصیب ہے۔
  • (شوہر سے) یہ عام بچوں سے تو بڑی لگ رہی ہے یا پھر یہ موٹی ہے؟
  • کوئی کمی بیشی تو نہیں، (شوہر سے) اس کی انگلیاں گننا ذرا۔
  • اس کا جسم تو صاف کریں۔

معذرتی لہجہ

  • (شوہر سے) تم پر چلانے کے لیے معذرت۔
  • (شوہر سے) کئی مہینوں سے تمہیں پریشان کرنے کے لیے معذرت۔
  • خانہ خراب ہو، (بچے سے) نہیں نہیں بیٹا، مما آپ کو یہ نہیں کہنا چاہتی تھی۔

گھبراہٹ

  • (شوہر یا پھر آس پاس موجود لوگوں سے) میرا بیٹا پیارا ہے نا؟
  • مجھے اب بھی درد محسوس ہو رہا ہے! میں ابھی بھی درد کیوں محسوس کر رہی ہوں؟
  • کیا میں اب زور لگانا بند کرسکتی ہوں؟
  • کیا مذاق کر رہے ہو، یہ میرا بچہ نہیں ہوسکتا!
  • میں بہت تھک چکی ہوں، یہ اتنی بھاری کیوں ہے؟
  • مجھے ٹانکوں کے بارے میں کسی نے کچھ بھی نہیں بتایا تھا!
  • میں ابھی بھی کیوں کپکپا رہی ہوں؟
  • (شوہر سے) جاؤ میری ماں کو لے آؤ۔
  • نرس کہاں ہے، ڈاکٹر کہاں ہے؟ یہاں پر کوئی بھی نہیں، کیوں؟
  • بچے کے قریب موبائل فون کا استعمال نقصاندہ تو نہیں ہے نا؟

سوال پر سوال

  • ٹائم کیا ہوا ہے؟
  • کیا باہر اب بھی بارش ہو رہی ہے؟
  • (شوہر سے) میرے والدین آگئے ہیں؟
  • (شوہر سے) میری سوشی کہاں ہے؟
  • (شوہر سے) تم سارے بیگز لائے ہو نا؟

تو یہ تھے وہ چند جملے جنہیں ایک ماں 9 ماہ کے سفر اور بچے کی پیدائش کے بعد عام طور پر ادا کرتی ہے۔ اگر آپ ایک ماں ہیں تو ہمیں تبصرے میں بتائیے کہ بچے کی پیدائش کے بعد آپ کے منہ سے کون سے الفاظ یا جملے ادا ہوئے تھے؟

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں