نیوکیلیڈونیا: 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2018
نیوزی لینڈ  نے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی تھی جسے واپس لے لیا گیا تھا—فائل فوٹو
نیوزی لینڈ نے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی تھی جسے واپس لے لیا گیا تھا—فائل فوٹو

نیو کیلیڈونیا میں 7.5 کی شدت کے زلزلے کے باعث سونامی اور پیسفک آئی لینڈ خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔

فرانسسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے کہا گیا کہ علاقے میں سونامی کی لہریں دیکھی گئیں ہیں لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کہاں۔

نیو کیلیڈونیا، نیوزی لینڈ کے شمال میں ایک ملک ہے جہاں کے رہائشیوں کو ایک پیغام موصول ہوا، جس میں انہیں فوری طور پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 8 سو سے تجاوز کرگئی

وارننگ سینٹر کی جانب سے 3 میٹر بلند سونامی کی لہریں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نیو کیلیڈونیا، اور قریبی علاقے وینواتو میں رہائش پذیر افراد کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی زلزلہ محسوس نہیں ہوا اور نہ ہی علاقے میں فوری طور پر سونامی کے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

پیسفک سونامی وارنگ سینٹر کا کہنا تھا کہ کچھ ساحلوں پر سونامی کی خطرناک لہریں آنے کی پیش گوئی تھی۔

ابتدائی انتباہ کے بعد زلزلے کے مرکز کے آس پاس ایک ہزار کلومیٹر کے علاقے میں واقع ساحل کو ڈینجر زون میں شامل کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چلی میں 8.3شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

زلزلے کا مرکز نوؤما کے شمال میں 3 سو کلومیٹر کا علاقہ تھا۔

سونامی سینٹر کی جانب نیو کیلیڈونیا اور وینواتو کے لیے 3 میٹر جبکہ فجی کے کچھ علاقوں میں ایک میٹر بلند لہروں کے بعد متعدد آفٹر شاکس کی رپورٹس بھی موصول ہوئیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ حکومت نے بھی زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی تھی جسے واپس لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹی میں زلزلے سے 11 افراد ہلاک

فوری طور پر زلزلے سے ابتدائی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امریکی جیولیجکل سروے کا کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں بہت معمولی نقصان ہوسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں