ایلن کی اسٹینڈ اپ کامیڈی میں 15 سال بعد واپسی

07 دسمبر 2018
ایلن کا شمار امریکا کے بہترین کامیڈینز میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ایلن کا شمار امریکا کے بہترین کامیڈینز میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی کامیڈین ایلن ڈی جنیرز اپنی مزاحیہ شو ’دی ایلن شو‘ کے ساتھ طویل عرصے سے مداحوں کو محظوظ کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے واپسی اس اسٹیج پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے جہاں سے وہ اپنے کیریئر میں آگے بڑھی تھیں۔

ایلن 15 سالوں بعد اسٹینڈپ کامیڈی میں واپسی کرنے کے ساتھ لوگوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہیں۔

کامیڈین اور ٹی وی میزبان نیٹفلکس پر ریلیٹیبل نامی شو پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں جہاں وہ ہر اس چیز کے حوالے سے بات کریں گی جو ان سے جڑی ہوئی ہے۔

اس شو کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ ’وہ خاتون جن سے ہم سب پیار کرتے ہیں وہیں واپسی کررہی ہیں جہاں سے انہوں نے آغاز کیا تھا‘۔

ایلن 15 سالوں سے اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر نہیں آئیں۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی شو میں ایلن 1980 میں اپنے کیریئر کے آغاز سے اب تک کے سفر پر بات کریں گی۔

اس دوران انہوں نے کیا مسائل دیکھے اور انہیں کس طرح مقبولیت ملی۔

ایلن نے 1980 میں اپنے کیریئر کا آغاز ایک ٹی وی شو سے کیا، ان کا آخری کامیڈی شو 2003 میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے دی ایلن شو کا آغاز کیا۔

’ریلیٹیبل‘ رواں ماہ 18 تاریخ سے نیٹفلکس پر نشر ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں