ایران: ساحلی شہر چابہار میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2018
دھماکا پولیس ہیڈکوارٹرز پر ہوا—فوٹو: آئرب نیوز
دھماکا پولیس ہیڈکوارٹرز پر ہوا—فوٹو: آئرب نیوز

تہران: ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں دھماکے میں 3 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی (ارنا) کی رپورٹ کے مطابق چابہار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں نے گاڑی ٹکرا دی۔

مزید پڑھیں: چابہار سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟

باخبر ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ذرائع نے ارنا کو بتایا کہ جمعرات کی دوپہر میں جنوب مشرقی ایران کے ساحلی شہر چابہار میں بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر ہونے والا حملہ خودکش حملہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی پابندیوں سے چابہار بندرگاہ منصوبہ بھی متاثر

اس حوالے سے چابہار کے گورنر جنرل رحمدل بامری نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں سیستان و بلوچستان گورنر کے سیکیورٹی عہدیدار محمد ہادی مراشی نے اس دھماکے کی تصدیق کی۔

تبصرے (0) بند ہیں