’بالو ماہی‘ کے بعد ‘مڈل کلاس‘

07 دسمبر 2018
فلم ’مڈل کلاس‘ 2020 میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم ’مڈل کلاس‘ 2020 میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی پروڈیوسر سعدیہ جبار اپنی پہلی فلم ’بالو ماہی‘ سے تو شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرپائیں تھی تاہم اب وہ اپنی دوسری فلم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ اور سنسٹر اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر بنانے جارہی ہیں، جنہیں امید ہے کہ یہ لوگوں کو ضرور پسند آئے گی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے سعدیہ نے بتایا کہ ان کی نئی فلم کامیڈی پر مبنی ہے جس کا نام ’مڈل کلاس‘ رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'بالو ماہی' کا پہلا ٹریلر، فلم کی کہانی سنجیدہ یا کامیڈی؟

سعدیہ جبار نے بتایا کہ ’اس فلم کی کہانی مڈل کلاس گھرانے کے خوابوں اور خواہشات پر مبنی ہے‘۔

انہوں نے فلم کی کہانی کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں، البتہ یہ ضرور شیئر کیا کہ فلم میں چند ایسے مسائل کو پیش کیا جائے گا جن کا سامنا ہر مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والے فرد کو کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بالو ماہی' کے نئے گانے کو دیکھ کر ذہن میں آنے والے 5 سوالات

سعدیہ کے مطابق ’فلم کا موضوع ہے تو کافی سنجیدہ لیکن اسے کامیڈی کے ساتھ مزید انٹرٹیننگ بناکر پیش کیا جائے گا‘۔

فلم کی کاسٹ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سعدیہ نے بتایا کہ فلم میں نئے ٹیلنٹ کو کاسٹ کیا جائے گا۔

’مڈل کلاس‘ سال 2020 تک ریلیز ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں