فلم کو 8 دسمبر کو ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ
فلم کو 8 دسمبر کو ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ

پاکستانی فلم انڈسٹری میں جہاں رواں برس ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’طیفا ان ٹربل‘ جیسی کمرشل اور مصالحہ فلمیں ریلیز ہوئیں۔

وہیں کیک، موٹر سائیکل گرل جیسی فلمیں بھی ریلیز ہوئیں اور اب ’پنکی میم صاب‘ جیسی شاندار کہانی پربنی فلم کوبھی ریلیز کردیا گیا۔

فلم ساز، اداکارہ و ڈائریکٹر شازیہ علی کی پہلی فلم ’پنکی میم صاب‘ کو اگرچہ مکمل طور پر پاکستانی فلم نہیں کہا جاسکتا، تاہم اس کی زیادہ تر کاسٹ اور ٹیم پاکستان سے ہی اور اس کا پریمیئر بھی پاکستان میں کیا گیا۔

فلم کی کہانی کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
فلم کی کہانی کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

پنکی میم صاب کی ہدایت کار اور لکھاری شازیہ علی دبئی نژاد فلم ساز ہیں اور ان کی اس فلم میں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے ادکار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے گاؤں سے دبئی تک کا سفر اور ‘پنکی میم صاب’

اس فلم کی کہانی ہانی ایک پاکستانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو پنجاب کے چھوٹے سے گاؤں سے عالمی شہر دبئی جاتی ہیں۔

فلم کی کہانی پاکستانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے—اسکرین شاٹ
فلم کی کہانی پاکستانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے—اسکرین شاٹ

پاکستانی لڑکی کا کردار حاجرہ یامین نے ادا کیا ہے، جو ملازمت کے حصول کے لیے دبئی پہنچتی ہیں،جہاں وہ گاؤں اور اپنے ملک سے انتہائی منفرد، رنگین، بولڈ اور مسائل سے بھری ہوئی زندگی کا سامنا کرتی ہے۔

اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی لوگوں میں مقبول ہوچکا تھا اور اب اس فلم کو پاکستان اور دبئی سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کردیا گیا۔

’پنکی میم صاب‘ کے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ فلم کو پاکستان کے تمام شہروں کے سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا، دوسری جانب فلم کو دیکھنے والے افراد نے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب سے دبئی پہنچنے والی ‘پنکی میم صاب’ کے بدلتے انداز

فلم کو ریلیز کرنے سے قبل 7 دسمبر کو کراچی میں اس کا پریمیئر بھی منعقد کیا گیا، جس میں ہدایت کار سمیت فلم کی ٹیم نے شرکت کی۔

فلم میں بھارتی و پاکستانی اداکاروں نے کام کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں بھارتی و پاکستانی اداکاروں نے کام کیا ہے—اسکرین شاٹ

ڈان کی رپورٹ کے مطابق پریمیئر کے موقع پر شازیہ علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کمرشل اور مصالحہ فلم نہیں، انہیں فلم کی کمائی سے کوئی غرض نہیں۔

پریمیئر کے موقع پر فلم ساز اور فلم کی کاسٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’پنکی میم صاب‘ پاکستانی فلموں سے متعلق لوگوں کے ذہن اور سوچ بدلنے میں کامیاب جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں