وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔

چوہدری فیصل حسین فرید سمیت 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے، جن کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ہونے والے دیگر وکلا میں آصف چیمہ، سید واجد علی گیلانی، زمان خان، چوہدری سلیم مرتضیٰ مغل، مشتاق احمد، محمد بشیر، ظفر حسین احمد، شاداب جعفری، اختر جاوید، شعیب ظفر، صبغت اللہ نصیب خاور، عدیل عقیل مرزا، شوکت رؤف صدیقی، محمد رمضان خالد، ملک محمد عزیز، مجیب کیانی اور ارشد جویا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سینئر وکیل ہیں اور سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں