7 سالہ کشمیری بچے نے شین وارن کا دل جیت لیا

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2018
شین وارن — فائل فوٹو/اے پی
شین وارن — فائل فوٹو/اے پی

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربَل کا 7 سالہ بچہ اپنے اسپن باؤلنگ کی وجہ سے اس وقت انٹرنیٹ پر مقبول ہوگیا جب سابق جادوگر اسپنر شین وارن بھی بچے کو داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین وارن نے احمد نامی بچے کی پذیرائی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے کی۔

کشمیر کے مقامی صحافی اصلاح مفتی نے مقامی میچ کے دوران بچے کی باؤلنگ کی ویڈیو بنائی اور اسے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'صدی کی سب سے آسان بال، ایسی گوگلی جو ڈیڑھ میٹر اسپِن ہوئی۔'

ساتھ ہی انہوں نے شین وارن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'دیکھیے، آپ کے مقابلے میں کوئی آگیا ہے۔'

سابق مایہ ناز اسپنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ انتہائی شاندار ہے، بچے نے بہت عمدہ باؤلنگ کی۔'

چھوٹی سی عمر میں بچے کی شاندار اسپن باؤلنگ کی اس ویڈیو کو ٹویٹر پر اب تک 64 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کے ٹیلنٹ کے چرچے بیرون ملک بھی ہورہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں