حسینہ عالم کا تاج میکسکو کی ’ونیسا‘ کے سر سج گیا

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2018

میکسکو کی ونیسا پونسے ڈی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا جس کے ساتھ ہی وہ میکسکو کے لیے یہ اعزاز جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

چین کے سانیا سٹی ارینا میں منعقدہ 68ویں مس ورلڈ کے مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 118 حسیناؤں نے حصہ لیا جس میں میکسکو کی 26 سالہ ونیسا کے سر 'مس ورلڈ' کا تاج سجا۔

تھائی لینڈ کی 20 سالہ نکولین پشاپا لمسنوکن مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ بیلاروس، جمیکا اور یوگنڈا کی حسینائیں بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

گزشتہ سال یہ ٹائٹل بھارت کی منوشی چلر نے جیتا تھا لیکن اس سال فیمینا مس انڈیا 2018 کا تاج سر پر سجانے والی بھارتی حسینہ عالمی مقابلے میں صف اول کی 12 دوشیزاؤں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

سابق مس ورلڈ منوشی چلر نئی مس ورلڈ ونیسا پونسے ڈی لیون  کے گلے لگ رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

چین میں منعقد مس ورلڈ کے مقابلے میں 118 حسیناؤں نے شرکت کی— فوٹو: اے ایف پی

68ویں مس ورلڈ کے مقابلے میں قازقستان کے گلوکار دمش کدیبرگن پرفارم کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نئی مس ورلڈ کے اعلان موقع مس میکسکو سمیت بقیہ حسینائیں کی خوشی کو کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کر لیا — فوٹو: اے ایف پی

تھائی لینڈ کی حسینہ کو رنر اپ قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

مقابلے میں شریک اسکاٹ لینڈ، فرانس اور بیلاروس کی حسینائیں— فوٹو: اے ایف پی

سابق مس ورلڈ بھارت کی منوشی چلر نئی مس ورلڈ ونیسا پونسے ڈی لیون کو حسینہ عالم کا تاج پہنا رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ونیسا پونسے ڈی لیون مس ورلڈ بننے کے بعد اپنے ملک میکسکو کا جھنڈا تھامے ہوئی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

مس ورلڈ کا تاج سر پر سجانے کے بعد ونیسا پونسے ڈی لیون کا ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

رنر اپ کا اعلان کیے جانے کے بعد تھائی لینڈ کی نکولین پشاپا لمسنوکن ریمپ پر آ رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی