اسلام آباد: شراب کی بھٹی پر چھاپہ، 2 چینی باشندے گرفتار

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2018
—فوٹوبشکریہ اسلام آباد پولیس
—فوٹوبشکریہ اسلام آباد پولیس

اسلام آباد: تھانہ شالیمار پولیس نے سیکٹر ایف-10 فور میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر دو چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈان کو پولیس نے بتایا کہ زیر حراست چینی باشندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں شراب ،بئیر اور شراب کشید کرنے والے آلات بھی برآمد ہوئے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرائم میں ملوث چینی باشندوں کی پاکستانی قانون کے مطابق سزائیں متوقع

پولیس کا کہنا تھا کہ زیرحراست دونوں افراد کے خلاف شالیمار پولیس اسٹیشن میں پروٹیکشن آرڈیننس 1979 کے سیکشن 4/3 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کر یک ڈاﺅن جا ری رکھا جا ئے اور ایسے افراد کے سا تھ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہ برتی جا ئے جو معاشرے کے امن کو تبا ہ کر نے پر تلے ہو ئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے وزارت داخلہ اور چینی کونسل جنرل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں مقیم چینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے پر پاکستان کے قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم اسکیمنگ کے ذریعے ایک کروڑ کی چوری: اسٹیٹ بینک جاگ اٹھا

رواں سال مارچ میں 2 چینی شہریوں کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اے ٹی ایم اسکیمنگ فراڈ کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں مقیم چینی شہری متعدد جھگڑوں اور فراڈ جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Dec 09, 2018 09:57pm
Police zinda baad......