لاہور میں برائیڈل فیشن کے رنگ

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2018

پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تین روز سے جاری برائیڈل فیشن ویک بالآخر اپنے اختتام کو پہنچا۔

جدت اور روایت کا رجحان لیے آنکھوں کو خیرہ کرتی جیولری کے نت نئے ڈیزائنز خواتین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

فیشن ویک میں مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ شادی بیاہ کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

شوخ و چنچل ماڈلز نے عروسی ملبوسات کو زیب تن کرکے چار چاند لگا دئیے۔

اس کے علاوہ شو اسٹاپر کے روپ میں اداکارائیں جلوے بکھیرتی اور داد وصول کرتی نظر آئیں۔

برائیڈل ویک میں جدید اور روایتی انداز کے ملبوسات کا ملاپ پیش کیا گیا — فوٹو: اے پی

اداکارہ نیلم منیر جو اس وقت کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں  ریمپ پر آتے ہی حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئیں — فوٹو: اے پی

لاہور میں یہ فیش شو گذشتہ کئی برسوں سے منعقد ہو رہا ہے — فوٹو: اے پی

ریمپ پر ماڈلز کے جلوے گویا ایسے لگا جیسے رنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا ہے — فوٹو: اے پی

پاکستان میں شادی بیاہ کے ملبوسات پر بھاری رقم خرچ کی جاتی ہے — فوٹو: اے پی

لاہور کے علاوہ کراچی میں ہر سال متعدد بار فیشن ویک منعقد ہوتے ہیں — فوٹو: اے پی

پاکستانی عروسی ملبوسات کی نمائش بیرون ملک بھی کی جاتی ہے
— فوٹو: اے پی
پاکستانی عروسی ملبوسات کی نمائش بیرون ملک بھی کی جاتی ہے — فوٹو: اے پی