جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔

ملزمان، جو سیاہ فام بتائے گئے ہیں، واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے جانے والے تینوں پاکستانی جنوبی افریقہ میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔

مزید پڑھیں: 8 افراد کے قتل میں ملوث پاکستانی شہری کی برطانیہ منتقلی

قتل ہونے والے 3 میں سے 2 افراد، افتخار احمد اور کاشف علی کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے جلال پور سے جبکہ تیسرے شخص سرفراز کا تعلق ضلع گجرانوالہ سے ہے۔

اس المناک سانحے پر پاکستانیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پاکستان ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ جنوبی افریقہ کے اعلیٰ حکام سے ملزموں کو گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اقدامات سے متعلق بات چیت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت: 4مصریوں کو پاکستانی گارڈ کے قتل پر سزائے موت

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستانیوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظام کیے جائیں۔

تبصرے (0) بند ہیں