سپریم کورٹ نے شاہ لطیف ٹاؤن میں قبضے کے الزامات پر سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی کو کل بروز بدھ عدالت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شاہ لطیف ٹاؤن کے مکینوں کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ٹپی کون ہے؟ جو بھی ہے کل انہیں پیش کریں۔

مزید پڑھیں: 'اویس مظفر ہر قسم کی کرپشن میں ملوث'

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹپی کو گرفتار کرکے نہیں لائیں بلکہ انہیں بتائیں کہ عدالت نے طلب کیا ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہاں آئی جی سندھ موجود ہیں؟

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اے آئی جی لیگل موجود ہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ اویس مظفر ٹپی کو کل عدالت میں پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بدامنی کیس: اویس مظفر ٹپی کو نوٹس جاری

خیال رہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے مکینوں نے درخواست میں شکایت کی تھی کہ ان کے علاقے میں اویس مظفر ٹپی نے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں