بھارت: ریاستی انتخابات میں کانگریس کی فتح پر جشن

11 دسمبر 2018

بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک بھی ریاست میں نمائندگی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی۔

ابتدائی نتائج کےمطابق کانگریس نے مدھیا پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کامیابی حاصل کی، یوں حکمراں جماعت کو تینوں ریاستوں میں بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا۔

بی جے پی مدھیا پردیش میں چند ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ چھتیس گڑھ میں اسے 15 سال بعد شکست ہوئی۔

کانگریس کی جانب سے 3 ریاستوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دہلی میں قائم ہیڈکوارٹرز اور دیگر شہروں میں پارٹی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا۔

کانگریس کارکنان نے خوشی کے اظہار کے طور پر آتش بازی بھی کی۔

دوسری جانب تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹرا سمیتھی (ٹی آر ایس) نے میدان مارا جبکہ میزورام میں میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) نے کامیابی حاصل کی۔

کانگریس کی جیت پر کارکنان جشن منا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کانگریس کی جیت پر کارکنان جشن منا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
دہلی میں بی جے پی کے میڈیا سیل میں الیکشن کے نتائج  دیکھے جارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
دہلی میں بی جے پی کے میڈیا سیل میں الیکشن کے نتائج دیکھے جارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کانگریس رہنما جے پور میں پارٹی کی فتح کا جشن منارہے ہیں — فوٹو: اے پی
کانگریس رہنما جے پور میں پارٹی کی فتح کا جشن منارہے ہیں — فوٹو: اے پی
ریاستی انتخابات میں جیت پر کانگریس کے رہنما خوشی کا اظہار کررہے ہیں — فوٹو : اے پی
ریاستی انتخابات میں جیت پر کانگریس کے رہنما خوشی کا اظہار کررہے ہیں — فوٹو : اے پی
ٹی آر ایس  جماعت کے رہنما اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی انتخابات کے بعد پریس کانفرنس  کرتے ہوئے — فوٹو : اے پی
ٹی آر ایس جماعت کے رہنما اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی انتخابات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے — فوٹو : اے پی
بی جے پی 
 ہیڈکوارٹرز کے باہر  انتخابی نتائج پرپارٹی پوسٹر کے ساتھ خالی کرسی رکھی ہوئی ہے — فوٹو : اے ایف پی
بی جے پی ہیڈکوارٹرز کے باہر انتخابی نتائج پرپارٹی پوسٹر کے ساتھ خالی کرسی رکھی ہوئی ہے — فوٹو : اے ایف پی
دہلی میں کانگریس کی جیت پر پارٹی کارکنان خوشی کا اظہار کررہے ہیں— فوٹو : اے ایف پی
دہلی میں کانگریس کی جیت پر پارٹی کارکنان خوشی کا اظہار کررہے ہیں— فوٹو : اے ایف پی
احمد آباد میں کانگریس کی جیت پر جشن کا سماں ہے — فوٹو : اے ایف پی
احمد آباد میں کانگریس کی جیت پر جشن کا سماں ہے — فوٹو : اے ایف پی
کانگریس کے حامی جے پور میں خوشیاں منارہے ہیں — فوٹو : اے پی
کانگریس کے حامی جے پور میں خوشیاں منارہے ہیں — فوٹو : اے پی
احمد آباد میں کانگریس کی جیت پر جشن منایا گیا — فوٹو : اے ایف پی
احمد آباد میں کانگریس کی جیت پر جشن منایا گیا — فوٹو : اے ایف پی
ٹی آر ایس کی جیت پر تلنگانہ میں جشن منایا جارہا ہے  — فوٹو : اے پی
ٹی آر ایس کی جیت پر تلنگانہ میں جشن منایا جارہا ہے — فوٹو : اے پی
الیکشن ورکرز انتخابات سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین لے کر جارہے ہیں — فوٹو : اے ایف پی
الیکشن ورکرز انتخابات سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین لے کر جارہے ہیں — فوٹو : اے ایف پی