معروف موبائل ساز ای برانڈ ’اونر‘ نے پاکستان میں اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ’اونر 10 لائٹ‘ متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

ناقابلِ یقین اے آئی پاور والے فرنٹ کیمرا اور حیرت انگیز قیمت میں بہترین ہارڈ ویئر کے ساتھ اونر 10 لائٹ اپنے حریفوں سے آگے نکلنے کے لیے تیار ہے۔

اونر 9 لائٹ کے بعد آنے والے اونر 10 لائٹ نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اسمارٹ فون کے ڈیزائن کے معیار میں نئے دور کا آغاز کردیا۔

اس چمکدار فلیگ شپ ڈیوائس کو باریک بینی سے بنے ہوئے ہارڈ ویئر کے ساتھ مزین کیا گیا ہے جو خوبصورت ڈیزائن اور اعلیٰ انجینیئرنگ کا حسین امتزاج ہے۔

دلکش باڈی میں حسین رنگوں کے ساتھ بنا ہوا اونر 10 لائٹ اپنے صارفین کو مایوس نہیں کرتا، بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ اونر 10 لائٹ جیسا جدید ڈیزائن اور اعلیٰ خصوصیات کسی دوسرے میں نہیں۔

اونر 10 لائٹ پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کروادیا جائے گا۔

اس کے لانچ اور نئے فیچرز اور خصوصیات کو سب سے پہلے جاننے کے لیے اونر کی ویب سائٹ، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر رابطے کریں۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر اونر کی وجہ سے ممکن ہوسکا، ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں