پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

بشری بی بی اور میگھن مارکل سب سے آگے رہیں—فائل فوٹو: نیوز ویوز/ ٹائم میگزین
بشری بی بی اور میگھن مارکل سب سے آگے رہیں—فائل فوٹو: نیوز ویوز/ ٹائم میگزین

دنیا کی سب سے بڑی اور معتبر سرچ انجن گوگل نے سال 2018 میں پاکستان کے اندر سرچ کی جانے والی 10 بڑی شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

گوگل یہ فہرست ہر سال کے آخری مہینے کے وسط تک شائع کرتا ہے۔

گوگل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تمام ممالک کی فہرست بھی جاری کرتا ہے۔

گوگل جہاں سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے، وہیں 10 بڑے مسائل اور فلموں کی فہرست بھی جاری کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی سارا سال 5 ایسی شخصیات کو بھی آن لائن سرچ کرتے رہے، جن کا تعلق پاکستان سے نہیں تھا۔

پاکستانی جن غیر ملکی شخصیات کو آن لائن سرچ کرتے رہے، ان میں بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی، برطانوی شہزادے ہیری سے رواں برس شادی کرنے والی اداکارہ میگھن مارکل، ہولی وڈ اداکار سیلویسٹر اسٹالون اور بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے شامل ہیں۔

پاکستانی جن شخصیات کو سرچ کرتے رہے، ان میں سے 2 شخصیات کا تعلق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ہے۔

10 – سنی لیونی

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی اگرچہ پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی 10 ویں شخصیت رہیں، تاہم وہ بھارت میں رواں برس یاہو پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت رہیں۔

9- اقرا عزیز

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز اگرچہ رواں برس اپنے ڈراموں اور دیگر شوبز مصروفیات کی وجہ سے خبروں میں نہیں رہیں، تاہم پاکستانی عوام انہیں سرچ کرتے رہے۔

8- حنیف عباسی

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

حیران کن طور پر پاکستان مسلم لیگ ن (پی این ایل این) کے رہنما حنیف عباسی ان 10 شخصیات میں وہ پہلے سیاسی شخص ہیں، جنہیں رواں سال پاکستان میں گوگل پر سرچ کیا جاتا رہا۔

7- عاطف میاں

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عقیدے کی بنیاد پر تنازع سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ہٹائے گئے اقتصادی کونسل کے رکن عاطف میاں یوں تو خبروں میں بھی رہے، تاہم وہ گوگل پر سرچ کیے جانے کے حوالے سے سنی لیونی اور اقرا عزیز سے بھی آگے رہے۔

6- سونالی باندرے

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے یوں تو رواں برس کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے خبروں میں بھی رہی، تاہم وہ پاکستان میں سرچ کی جانے والی شخصیات میں کئی پاکستانی شخصیات سے بھی آگے رہیں۔

5-سیلویسٹر اسٹالون

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

ہولی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ’ریمبو‘ سے شہرت حاصل کرنے والی سیلویسٹر اسٹالون بھی پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں رہے۔

رواں برس ان پر خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

4- ریحام خان

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، صحافی و اینکر ریحام خان یوں تو سال بھر ہی خبروں میں رہی، تاہم وہ گوگل پر سرچ کیے جانے کے حوالے سے وزیر اعظم کی حالیہ اہلیہ اور خاتون اول کو مات دینے میں ناکام رہیں۔

3- میشا شفیع

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع رواں برس علی ظفر کے ساتھ تنازع کی وجہ سے خبروں میں رہیں اور وہ پاکستان میں رواں برس آن لائن سرچ کی جانے والی تیسری بڑی شخصیت بھی رہیں۔

2- میگھن مارکل

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ اداکارہ میگھن مارکل نے رواں برس مئی میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کی اور وہ اس وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بھی بنیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی عوام بھی میگھن مارکل کے بارے میں رواں برس کے آغاز تک خاص معلومات نہیں رکھتا تھا۔

1- بشریٰ بی بی

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

خاتون اول بشریٰ بی بی اگرچہ رواں برس کے ابتدائی ایام میں عمران خان سے شادی کرنے کے حوالے سے خبروں میں رہیں۔

تاہم پاکستانی عوام آن لائن انہیں سب سے زیادہ سرچ کرتے رہے۔

بشریٰ بی بی جو میڈیا کے سامنے انتہائی کم آتی ہیں، لوگ ان سے متعلق گوگل کی مدد سے معلومات حاصل کرتے رہے اور انہوں نے آن لائن سرچ کیے جانے کے حوالے سے اپنے شوہر سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک