مینز ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلے جا رہے 14ویں عالمی کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلش ٹیم نے ارجنٹائن کو 2-3 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی عالمی کپ: انگلینڈ اور فرانس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ارجنٹائن اور انگلینڈ کے مابین دلچسپ مقابلہ رہا، ارجنٹائن نے پہلے کوارٹر میں ہی گول کرکے برتری حاصل کی جسے چند منٹ بعد ہی انگلینڈ کی ٹیم نے برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر میں انگلشن ٹیم نے دوسرا گول کرکے حریف ٹیم پر برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے فیصلہ کن گول آخری کوارٹر میں کیا گیا اور یوں اس نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا نے فرانس کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: بیلجیئم 0-5 سے کامیاب، پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ، بلیک گووورز اور ایرن زیلسکی نے گول اسکور کیے۔

خیال رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور راؤنڈ میں بیلجیئم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 سے شکست دے کر عالمی کپ سے باہر کردیا تھا۔

پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم کی مضبوط ٹیم سے تھا جس میں یورپی ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں