اگر تو آپ ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر اکثر آتے ہیں تو یہ جانتے ہوں گے کہ ہم دماغ کو الجھن میں ڈال دینے والی تصاویر کو لگانا کافی پسند کرتے ہیں۔

اور ان میں سے ہی ایک اوپر موجود تصویر ہے۔

کچھ عرصے قبل انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی اس تصویر نے متعدد آن لائن صارفین کا دماغ گھما کر رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

اس تصویر کو ہزاروں بار سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جبکہ کمنٹس اور لائیکس کی تعداد بھی بہت زیادہ تھی۔

اور یہ تصویر ہے بھی بہت دلچسپ اور تیز ذہن ہی اس میں موجود غلطی کو پکڑ سکتا ہے، خاص طور پر روزمرہ کے کاموں کی تھکا دینے والی مصروفیات کے بعد۔

ویسے کام بہت آسان ہے یعنی بس یہ بتانا ہے کہ کیا آپ اس تصویر میں موجود غلطی کو پکڑ سکتے ہیں اور اس کے لیے ہم آپ کو ایک منٹ دیتے ہیں۔

اور آپ کا وقت اب شروع ہوچکا ہے۔

تو کیا آپ اس غلطی کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے؟ چلیں کچھ اور سوچ لیں۔

اگر اب بھی نہیں تو جواب نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

درحقیقت اس تصویر میں جو غلطی ہے وہ اس میں کینگرو کی موجودگی ہے جو کہ افریقہ بھی پایا ہی نہیں جاتا۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ ریاضی کی یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

اگر تو آپ اسے پکڑنے میں ناکام رہے ہیں تو تنہا نہیں، متعدد افراد کے ساتھ ایسا ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں