’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘

14 دسمبر 2018
فلم 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا، جس میں وہ فلم کی مرکزی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئے۔

ہمیشہ جوشیلے انداز میں نظر آنے والے رنویر سنگھ کو اس گانے میں کافی منفرد انداز میں دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: شادی کے بعد اجے دیوگن کے روپ میں رنویر سنگھ

یہ فلم کا پہلا رومانوی گانا ہے جو شہنشائے قوالی نصرت فتح علی خان کے گانے ’تیرے بن نہیں‘ کا ریمکس بھی ہے۔

اس گانے کی گلوکاری راحت فتح علی خان نے کی، جبکہ اسے تنشک باغچی نے کمپوز کیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے بھی اس گانے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جبکہ لکھا کہ یہ گانا ضرور سب کو پسند آئے گا۔

یہ گانا سوئٹزرلینڈ میں فلمایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز ہوا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی بیچ سڑک پر کس کو آنکھ مارے؟

فلم کی کہانی ایک گرم مزاج پوکیس انسپیکٹر پر مبنی ہے، جو پیسے کمانے کی خاطر کچھ بھی کرسکتا ہے، تاہم اپنی منہ بولی بہن کے ریپ اور قتل کے بعد یہ اس کے قاتلوں سے بدلہ لے گا۔

فلم کے ٹریلر میں رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ اجے دیوگن کو بھی مختصر سین کے لیے دکھایا گیا۔

’سمبا‘ کا پہلا گانا ’آنکھ مارے‘ بھی چند روز قبل ریلیز ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان رنویر سنگھ کی فلم میں کاسٹ

اس فلم میں موجود یہ گانا 90 کی دہائی کے کامیاب گانے ’آنکھ مارے‘ کا ریمکس تھا۔

’آنکھ مارے‘ گانے میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کو کامیابی کامیڈی فلم سیریز ’گول مال‘ کی ٹیم کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا۔

روہت شیٹھی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سمبا‘ رواں سال 28 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں