جب شاہد اور سیف کی بیویاں ایک دوسرے کے سامنے آئیں

14 دسمبر 2018
پہلی بار دونوں خواتین کا آمنا سامنا ہوا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پہلی بار دونوں خواتین کا آمنا سامنا ہوا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ سے متعلق مشہور ہے کہ اس انڈسٹری میں سیاست کی طرح کوئی بھی اصول طویل مدت تک رائج نہیں رہتا، کب، کون، کس طرح بدل جائے اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔

بولی وڈ میں جہاں اسٹارز کے درمیان دشمنیوں کی خبریں رہتی ہیں، وہیں دوستیوں اور محبت کی خبریں بھی آئے دن آتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں بھارت کے کھرب پتی شخص مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی 27 سالہ ایشا امبانی کی شادی ہوئی، جس میں نہ صرف عالمی بلکہ بولی وڈ کی کئی شخصیات بھی شامل ہوئیں۔

اسی شادی میں بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور ایکشن ہیرو شاہد کپور اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ شریک ہوئے۔

دونوں جوڑے پہلی بار کسی تقریب میں ایک ساتھ دیکھے گئے—فائل فوٹو: انڈیا ٹی وی
دونوں جوڑے پہلی بار کسی تقریب میں ایک ساتھ دیکھے گئے—فائل فوٹو: انڈیا ٹی وی

اگرچہ اسی تقریب میں کئی اور بولی وڈ جوڑے بھی شریک ہوئے، تاہم سب کی نظریں شاہد کپور اور سیف علی خان اور ان کی بیویوں پر ہی رہیں۔

# یہ بھی پڑھیں: ’کاش کرینہ کو سیف اور شاہد کے ساتھ لا سکتا’

کیوں کہ خیال کیا جاتا ہے کہ سیف علی خان اور شاہد کپور کے درمیان گزشتہ چند سال سے سرد جنگ جاری ہے۔

اگرچہ آج تک دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بظاہر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اپنے درمیان اختلافات سے متعلق آج تک کھل کر کوئی بات کی ہے۔

دونوں جوڑے خوش دکھائی دیے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں جوڑے خوش دکھائی دیے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

تاہم پھر بھی ان دونوں کے درمیان گزشتہ 6 سال سے اس وقت سے سرد جنگ کی باتیں کی جاتی ہیں، جب سے سیف علی خان نے کرینہ کپور سے شادی کی۔

ان دونوں کے درمیان سرد جنگ کی چہ مگوئیاں دراصل اس لیے کی جاتی ہیں کہ کرینہ کپور کے پہلے شاہد کپور سے تعلقات تھے اور بات ان دونوں کی منگنی اور شادی تک پہنچ گئی تھی۔

تاہم پھر اچانک ہی کرینہ کپور نے زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے سیف علی خان سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

بولی وڈ میں یہ چہ مگوئیاں کی جاتی رہیں کہ کرینہ کپور کی جانب سے سیف علی خان سے شادی کے فیصلے سے سب سے زیادہ حیرانگی اور تکلیف شاہد کپور کی ہی ہوئی۔

میرا اور کرینہ بھی پہلی بار ایک دوسرے کے سامنے آئیں—فوٹو: رانچ
میرا اور کرینہ بھی پہلی بار ایک دوسرے کے سامنے آئیں—فوٹو: رانچ

تاہم شاہد کپور نے کبھی کھل کر اس بات کا اظہار نہیں کیا کہ انہیں کرینہ کپور کی سیف سے شادی پر کوئی تکلیف ہوئی۔

مزید پڑھیں: شاہد کپور کا سیف علی خان کو چیلنج

اسی وجہ سے ایشا امبانی کی شادی میں سیف علی خان اور شاہد کپور پر سب کی نظریں رہیں، ساتھ ہی ان کی بیویوں پر بھی نظر رکھی گئی۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایشا امبانی کی شادی میں پہلے کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ آئیں، جس کے بعد میرا راجپوت بھی اپنے شوہر شاہد کپور کے ساتھ تقریب میں آئیں۔

ماضی میں کرینہ اور شاہد کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
ماضی میں کرینہ اور شاہد کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

رپورٹ کے مطابق اب تک اطلاعات تھیں کہ کرینہ کپور کی شادی کے بعد اب تک شاہد کپور ان سے ناراض دکھائی دیتے تھے، تاہم ایشا امبانی کی شادی میں کچھ اور دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشا امبانی کی شادی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور نے پہلی بار ایک دوسرے کو سلام کیا اور خوش اصلوبی سے ملاقات کی۔

ساتھ ہی بتایا گیا کہ نہ صرف شاہد اور کرینہ نے ایک دوسرے کو سلام کیا، بلکہ شاہد اور سیف علی خان بھی گرم جوشی سے ایک دوسرے سے گلے ملے۔

علاوہ ازیں میرا راجپوت اور کرینہ کپور بھی ایک دوسرے سے گلے ملیں اور انتہائی خوش اصلوبی کے ساتھ ایک دوسرے سے محو گفتگو رہیں۔

شادی کے بعد اڑتا پنجاب فلم میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، تاہم ان کا ایک ساتھی کوئی منظر نہیں تھا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
شادی کے بعد اڑتا پنجاب فلم میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، تاہم ان کا ایک ساتھی کوئی منظر نہیں تھا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں