جتنے میں درجنوں شادیاں، اتنے میں ایشا امبانی کا لہنگا

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2018
ایشا امبانی کے عروسی جوڑے کو ابو جانی اور سندیپ کھوسلا نے ڈیزائن کیا—فوٹو: انسٹاگرام
ایشا امبانی کے عروسی جوڑے کو ابو جانی اور سندیپ کھوسلا نے ڈیزائن کیا—فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے سب سے امیر شخص کھرب پتی مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی 27 سالہ ایشا امبانی کی شادی یوں تو 12 دسمبر کو ممبئی میں ہوئی۔

جہاں اس شادی کو گزشتہ برس کی مہنگی ترین شادی کہا جا رہا ہے، وہیں اب شادی میں دلہن کی جانب سے پہنے گئے لہنگے کی قیمت نے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا امبانی کی شادی میں 10 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 14 ارب روپے تک کا خرچہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا امبانی کی شادی گزشتہ 35 سال میں دنیا کی سب سے مہنگی شادی

ان کی شادی کی تقریبات میں دنیا بھر سے 600 مہمانوں نے شرکت کی، جنہیں لانے کے لیے 100 جیٹ طیاروں کو کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔

ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کے بعد پہلی تصویر جو کہ رئیلائنس انڈسٹریز کی جانب سے جاری کی گئی — اے پی فوٹو
ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کے بعد پہلی تصویر جو کہ رئیلائنس انڈسٹریز کی جانب سے جاری کی گئی — اے پی فوٹو

ایئرپورٹ سے شادی کی تقریبات کے مقام تک لانے کے لیے مہمانوں کے لیے شاندار لگژری گاڑیاں کرائے پر لی گئی تھیں۔

شادی کی تقریبات میں دنیا کی مہنگی ترین پاپ امریکی گلوکارہ بیونسے نے رقص کیا تھا، جنہیں 30 سے 40 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔

اسی طرح شادی کی 4 روزہ تقریبات کے دوران 51 ہزار غریب افراد کو تین وقت کا کھانا بھی کھلایا گیا تھا۔

اگرچہ ان کی شادی کی رسمی تقریبات ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں ہوئی تھیں، تاہم ان کی شادی ممبئی میں مکیش امبانی کے 27 منزلہ گھر میں ہوئی تھی، جس میں بولی وڈ شخصیات سمیت بھارت کے امیر ترین افراد نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشا کی شادی میں بیونسے، ہلیری اور سلمان خان جیسے لوگ فروخت ہوئے

شادی کے خرچہ سامنے آنے کے بعد دلہن کی جانب سے پہنے گئے لہنگے کے حوالے سے بھارت کے سوشل میڈیا پر کئی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگ لہنگے کی قیمت سن کر حیران رہ گئے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اس شادی کے چند نمایاں مہمانوں میں سے ایک تھیں — اے پی فوٹو
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اس شادی کے چند نمایاں مہمانوں میں سے ایک تھیں — اے پی فوٹو

خبر رساں ادارے ’مڈ ڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ کسی نے تصدیق نہیں کی، تاہم سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایشا امبانی نے کروڑوں روپے کا لہنگا پہنا۔

رپورٹ میں بھارت کے سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جہاں شادی کے موقع پر ایشا امبانی کی والدہ اور والد نے اپنی بہو شلوکا مہتا کو کروڑوں روپے کا لباس تحفے میں دیا۔

ایشا امبانی کے جوڑے میں والدہ کی شادی کے جوڑے کی چیزیں بھی شامل کی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام
ایشا امبانی کے جوڑے میں والدہ کی شادی کے جوڑے کی چیزیں بھی شامل کی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام

وہیں انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی کو اس سے بھی زیادہ مہنگا لہنگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا امبانی کی شادی: بیونسے کا رقص، ہلیری کلنٹن کی آمد اور اسٹارز کے جلوے

رپورٹس کے مطابق اندازا شلوکا مہتا نے 24 کروڑ روپے مالیت کا لباس پہنا، جب کہ ایشا امبانی کے لباس کی مالیت اس سے تین گنا زیادہ بتائی گئی۔

ایشا کے جوڑے میں سرخ دوپٹہ والدہ کی شادی کا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
ایشا کے جوڑے میں سرخ دوپٹہ والدہ کی شادی کا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ ایشا امبانی کا لہنگا 90 کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہوا، تاہم آزادانہ طریقے سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ان کے لہنگے میں سونے اور ہیروں کا استعمال بھی کیا گیا اور ان کا لباس 2016 میں مس ارتھ کا مقابلہ جیتنے والی کیتھرن ایسپن کی جانب سے پہنے گئے لباس کی طرح بنایا گیا۔

یعنی ایشا امبانی کا لباس ہی اتنا مہنگا تھا کہ اتنی رقم میں بھارت میں درجنوں عالی شان شادیاں ہوجاتیں۔

ایشا امبانی کے عروسی جوڑے کو ابو جانی اور سندیپ کھوسلا نے ڈیزائن کیا۔

ایشا کا جوڑا 2016 میں مس ارتھ بننے والی کیتھرن ایسپن کی طرح تیار کیا گیا، رپورٹ—فوٹو: انسٹاگرام/پنٹ ریسٹ
ایشا کا جوڑا 2016 میں مس ارتھ بننے والی کیتھرن ایسپن کی طرح تیار کیا گیا، رپورٹ—فوٹو: انسٹاگرام/پنٹ ریسٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Oz Dec 14, 2018 09:13pm
lt is pathetic and shameful to see waist of money just to show off. A country where over 500 million people are living with out toilet. millions go to sleep on streets hungry. More sad to see a worlf leader from the most civilized world , Clintonis witnessing all this. Nothing but shame.