راجپال یادیو کے قیدی بن کر آنے پر جیل حکام خوش

15 دسمبر 2018
راجپال یادیو پر قرض کے پیسے واپس نہ کرنے کا الزام ہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
راجپال یادیو پر قرض کے پیسے واپس نہ کرنے کا الزام ہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

گزشتہ ماہ 30 نومبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کامیڈین 47 سالہ راجپال یادیو کو فراڈ اور پیسے ہڑپ کرنے کے الزام میں عدالت نے تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے قرض لیا تھا اور جب اس کی ادائگی کی تو ان کا چیک باؤنس ہوگیا اور پھر انہوں نے قرضدار کو پیسے نہیں لوٹائے۔

اسی کیس میں راجپال یادیو کو رواں برس اپریل میں بھی نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے 6 ماہ جیل قید اور 11 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، تاہم بعد ازاں اسی عدالت نے اداکار کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

تاہم 30 نومبر کو دہلی کی ہائی کورٹ نے انہیں قرض کی ادائیگی نہ کرنے کے جرم میں راجپال یادیو کو 3 مہینے کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔

انہیں فوری حراست میں لے کر دہلی حکومت کے زیر انتطام معروف تہاڑ جیل منتقل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کے راجپال یادیو کو جیل کی سزا

کامیڈی اسٹار کے قیدی بن کر جیل آنے پر جہاں جیل حکام خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، وہیں اداکار نے جیل میں بھی اپنی کامیڈی سے لوگوں کو ہنسانا شروع کردیا۔

اداکار کو تہاڑ جیل میں رکھا گیا—اسکرین شاٹ
اداکار کو تہاڑ جیل میں رکھا گیا—اسکرین شاٹ

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ راجپال یادیو نے جیل میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کے پروگرام کے دوران پرفارمنس کرکے سب کو محظوظ کیا۔

خبر میں جیل افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جیل میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دیگر شعراء اور لکھاریوں سمیت راجپال یادیو کو بھی پرفارمنس کے لیے مدعو کیا گیا۔

جیل افسر نے راجپال یادیو کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اسٹیج پر اور بھی کئی شاعر حضرات موجود تھے، تاہم شائقین راجپال یادیو کی کامیڈی سے محظوظ ہوئے۔

فلموں میں وہ لوگوں کو بے وقوف بناتے اور ان سے بے وقوف بنتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ
فلموں میں وہ لوگوں کو بے وقوف بناتے اور ان سے بے وقوف بنتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ

جیل افسر کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں بعد یہ پہلا موقع ہے کہ معروف جیل میں پہلی بار کوئی معروف اداکار آیا ہے، اس سے قبل اس جیل میں معروف سیاسی، کاروباری اور جرائم پیشہ افراد قید کاٹ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کے راجپال یادیو کو جیل اور جرمانے کی سزا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجپال یادیو کو جیل میں 252 نمبر الاٹ کیا گیا اور نہیں جیل کی بیرک نمبر 7 میں رکھا گیا ہے۔

اداکارہ کی بیوی بھی اسی کیس میں نامزد تھی—فوٹو: ریڈٹ ڈاٹ کام
اداکارہ کی بیوی بھی اسی کیس میں نامزد تھی—فوٹو: ریڈٹ ڈاٹ کام

خیال رہے کہ راجپال یادیو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 میں اپنی فلم ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کو بنانے کے لیے ایک شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔

تاہم بعد ازاں قرض کی ادائیگی کے لیے اداکار نے جو بینک چیک فراہم کیا، وہ باؤنس ہوگیا اور پھر قرض دہندہ نے اداکار کو متعدد بار قرض ادا کرنے کا کہا، تاہم اداکار ٹالتے رہے اور بعد ازاں ان کی جانب ادائگی کے لیے دیا گیا چیک باؤنس ہوگیا

اسی کیس میں 5 سال قبل 2013 میں بھی سزا سنائی جا چکی ہے اور انہوں نے 4 دن جیل میں بھی گزارے تھے۔

اداکار اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں—اسکرین شاٹ
اداکار اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں—اسکرین شاٹ

اداکار اور ان کی اہلیہ رادھا یادیو نے جس فلم بنانے کے لیے کاروباری شخص سے 2010 میں قرضہ لیا تھا، اسے ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کے نام سے 2012 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

کامیڈی فلم کی ہدایات بھی کود راجپال یادیو نے دی تھیں، جب کہ ان کی اہلیہ نے اسے پروڈیوس کیا تھا۔

فلم کی کاسٹ میں راجپال یادیو سمیت چوٹی کے کامیڈین اداکار شامل تھے، جن میں وجے راز، اشوتوش رانا، اسرانی، وکرم گوکھلے، رزاق خان، منوج جوشی، مشتاق خان اور گووند نام دیو سمیت دیگر شامل تھے۔

فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کمائی نہیں کی تھی

تبصرے (0) بند ہیں