سری دیوی کی بیٹی ہیرو کو دل دے بیٹھیں؟

15 دسمبر 2018
جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک رواں برس جولائی میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک رواں برس جولائی میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

رواں برس جولائی میں اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور یوں تو جلد ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

تاہم وہ اپنے فیشن، مصروفیات اور ساتھی اداکار سے تعلقات کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں۔

جھانوی کپور اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ میں بھی نوجوان ہیرو اشان کھاتر سے رومانس کرتی دکھائی دی تھیں، اس فلم میں دونوں نے کالج کے طالب علموں کا کردار ادا کیا تھا، جنہیں ایک دوسرے سے پیار ہوجاتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ سے اس کی ریلیز تک دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم یہ سلسلہ اب تک جاری ہے اور انہیں متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

جھانوی کپور جلد ہی تخت کی شوٹنگ شروع کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام
جھانوی کپور جلد ہی تخت کی شوٹنگ شروع کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ جھانوی کپور اور اشان کھاتر کے درمیان محبت ہے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی کی ‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے

اگرچہ دونوں انٹرویوز اور میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، تاہم تاحال دونوں نے ایک دوسرے سے محبت اور تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔

لیکن اب اشان کھاتر نے جھانوی کپور سے اپنی محبت اور تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑی ہے۔

سری دیوی بیٹی کی پہلی فلم سے چل بسی تھیں—فوٹو: سری دیوی کپور انسٹاگرام
سری دیوی بیٹی کی پہلی فلم سے چل بسی تھیں—فوٹو: سری دیوی کپور انسٹاگرام

فلم فیئر کے مطابق اشان کھاتر حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے، جہاں صحافیوں نے ان سے جھانوی کپور کے ساتھ تعلقات اور محبت کے بارے میں پوچھا۔

اگرچہ اشان کھاتر نے واضح طور پر جواب نہیں دیا، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے جھانوی کپور کے ساتھ محبت اور تعلقات کے حوالے سے کرن جوہر کے شو میں کھل کر باتیں کی ہیں، جو جلد ہی نشر ہوگا۔

جھانوی کپور کی پہلی فلم کامیاب گئی تھی—فوٹو: جھانوی کپور فین انسٹاگرام
جھانوی کپور کی پہلی فلم کامیاب گئی تھی—فوٹو: جھانوی کپور فین انسٹاگرام

اشان کھاتر نے کوئی انکشاف کرنے کے بجائے جھانوی کپور کی تعریف کی اور بتایا کہ ان دونوں کی باقاعدہ پہلی ملاقات دھڑک کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جس کے بعد ہی وہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔

مزید پڑھیں: جھانوی کپور بولی وڈ کی اگلی سپر اسٹار؟

اشان کھاتر کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے جھانوی کپور کو پہلے بھی دیکھا تھا، تاہم فلم میں ایک ساتھ کام کرنے سے قبل وہ ایک دوسرے سے نا آشنا تھے۔

دونوں کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی—اسکرین شاٹ
دونوں کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی—اسکرین شاٹ

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے جھانوی کپور سے تعلقات پر کافی ود کرن جوہر میں کھل کر باتیں کی ہیں اور اس پروگرام کی قسط جلد ہی نشر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کافی ود کرن میں جھانوی کپور اپنے بھائی ارجن کپور کے ساتھ شریک ہو چکی ہیں اور ان سے بھی اشان کھاتر کے ساتھ محبت اور تعلقات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔

پروگرام کے دوران ارجن کپور نے بہن کو کہا تھا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ وہ اشان کھاتر سے ملاقاتیں کرتی رہتی ہیں، جس پر جھانوی کپور نے کوئی جواب دینے کے بجائے مذاق میں اس بات کو ٹال دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں