دبئی میں 13 سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ادیتھا راجیش نے 9 برس کی عمرمیں پہلی موبائل ایپلیکیشن تیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلوٹھی کے بچے ہوتے ہیں بہن بھائیوں سے زیادہ ذہین

انڈین ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق ادیتھا راجیش نے بوریت کو دور کرنے کے لیے ازراہ شغل پہلی موبائل ایپ بنائی۔

بعدازاں انہوں نے اپنے کلائنٹس کے لیے باقاعدہ معاوضے پر کام شروع کیا اور ویب سائٹ سمیت ان کے لوگوز ڈیزائن کرنا شروع کردیئے۔

اس حوالےسے بتایا گیا کہ ادیتھا راجیش نے 13 برس کی عمر میں ’ٹرینیٹ سولیشن‘ نامی کمپنی متعارف کرادی۔

دبئی کے انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ’وہ بھارتی شہر کیرالہ میں پیدا ہوئے اور جب 5 برس کی عمر میں والدین کے ہمراہ دبئی منتقل ہو گئے‘۔

مزیدپڑھیں: ذہین اور غیر معمولی شخصیت بنانے والی چند اہم عادتیں

ادیتھا راجیش نے بتایا کہ ان کے والد نے سب سے پہلے بی بی سی ٹائپنگ کی ویب سائٹ دیکھائی جہاں بچے ٹائینگ سیکھ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ٹرینیٹ میں اس وقت کُل 3 ملازمیں ہیں جو ان ہی کے اسکول میں پڑھنے والے دوست ہیں‘۔

ادیتھا راجیش کا کہنا تھا کہ ’کمپنی کا باقاعدہ مالک بننے کے لیے انہیں 5 برس مزید انتظار کرنا ہو گا کیونکہ وہ ابھی بالغ کی کیٹیگری میں شامل نہیں ہوئے تاہم وہ 12 کلائنٹس کو بلامعاوضۃ ویب سائٹ ڈیزائنگ اور کوڈنگ کی سروس فراہم کر چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں