لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کا 84واں یوم پیدائش، گوگل کا ڈوڈل

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2018
حنیف محمد کا گوگل ڈوڈل — فوٹو، اسکرین شاٹ
حنیف محمد کا گوگل ڈوڈل — فوٹو، اسکرین شاٹ

گوگل نے پاکستان کے عظیم بلے باز (مرحوم) حنیف محمد کو 84ویں یومِ پیدائش پر ان کی خدمات کے سلسلے میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گوگل ڈوڈل بنایا۔

گوگل کی جانب سے بنائے گئے ڈوڈل میں حنیف محمد روایتی انداز میں بیٹنگ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ اس پر ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 337 رنز بھی درج ہے۔

لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار تصاویر — فائل فوٹوز
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار تصاویر — فائل فوٹوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتوحات دلوانے والے حنیف محمد پاکستان بننے سے قبل 21 دسمبر 1934 کو ریاست گجرات کے شہر جوناگڑھ میں پیدا ہوئے اور 11 اگست 2016 کو کراچی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے تقریباً 44 کی اوسط سے 3 ہزار 9 سو 15 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کرکٹ کے عظیم بلے باز اپنے پستہ قد اور شاندار بیٹنگ مہارت کی وجہ سے 'لٹل ماسٹر' کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، اور یہی لقب بعد میں بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بھی دیا گیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1958 میں برج ٹاؤن میں اسکور کی۔

مزید پڑھیں: حنیف محمد کے نام سے گراؤنڈ بنانے کا مطالبہ

خیال رہے کہ یہ وہی ٹیسٹ میچ ہے جس میں حنیف محمد نے کرکٹ کی تاریخ کی طویل ترین بیٹنگ کرکے نہ صرف پاکستان کے لیے میچ بچایا تھا بلکہ 970 منٹ تک کریز پر رہنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنایا تھا جو اب بھی ان ہی کے پاس ہے۔

حنیف محمد نے میچ کی چوتھی اننگز میں تقریباً 3 دن بیٹنگ کرکے 337 رنز اسکور کیے تھے جو اب تک کسی بھی پاکستانی کا ٹیسٹ میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور حنیف محمد کے بیٹے شعیب محمد کہتے ہیں کہ ان کے والد کو پاکستان میں وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی نے ہائی پرفارمنس اکیڈمی سے حنیف محمد کا نام تک ہٹادیا جس پر ان کے بیٹے شعیب محمد بھی بورڈ اور حکام سے نالاں نظر آئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں