سال کے رنگارنگ اختتام کیلئے 17 روزہ ڈولمین شاپنگ فیسٹول

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2018
ڈولمین شاپنگ فیسٹول کا آغاز 21 دسمبر سے ہورہا ہے
ڈولمین شاپنگ فیسٹول کا آغاز 21 دسمبر سے ہورہا ہے

کراچی میں اپنے 26 سالہ شاپنگ فیسٹول کا جشن منانے اور سال کے یادگار اختتام کے لیے ڈولمین مال سپر سیلز، کارنیول گیمز، ڈی ایس ایف ڈیلز، گوآویز، انعامات اور واؤچرز کے ساتھ ساتھ رنگارنگ تقاریب لانے کو تیار ہے۔

کراچی میں کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری میں تمام تینوں ڈولمین مالز 21 دسمبر 2018 سے 6 جنوری 2019 تک ڈولمین شاپنگ فیسٹول کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔

یہاں دیکھیں گے کہ کس طرح گزشتہ برس ڈی ایس ایف نے سال کے اختتام پر تہوار منعقد کیا تھا۔

پاکستان کی کچھ مشہور شخصیات اس شاپنگ فیسٹول سے کیا امید رکھتی ہیں، اس پر انہوں نے تبصرہ کیا اور یہاں وہ کہتے ہیں کہ:

آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ اس سال اسٹورز میں کیا کچھ عوام کے لیے ہوگا۔

ڈولمین جادوئی لمحات

ڈولمین شاپنگ فیسٹول سال 2018 کا جادوئی اختتام کرنے کو تیار ہے۔

اس دسمبر میں ملک بھر سے آنے والے حاضرین کو خوش آمدید کہنے کے لیے کارنیول اسٹیج تیار ہے۔

تفریحی سرگرمیوں اور بچوں کے لیے کہانیوں کے سیشن کے ساتھ ساتھ جادوگر، جوتشی، کلاؤنز، جگلرز رواں سال کے شاپنگ فیسٹول میں بچوں اور فیملیز کے منتظر ہیں۔

ڈولمین فلوٹ

شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے ڈولمین فلوٹ کی تصویر لیں انہیں مالز کی سوشل اسٹوریز پر دیکھنے کے لیے ڈولمین مالز کے سوشل میڈیا پر letsDSF# یا DolmenMagicalMoments# کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔

آپ کے سفر کو آسان بنانے کے لیے اوبر ڈولمین مال جانے اور آنے کی 2 سواریوں پر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کر رہا ہے۔

اس کے لیے آپ اوبر کوڈز ’DSFatDMC یا DSFatDMTR یا DSFatDMH‘ کو استعمال کرکے ڈولمین برانڈ کے تینوں مالز کے فیسٹول میں جاسکتے ہیں۔

’انتخاب کی منزل‘ پر جشن کے 17 روز

شہر کے تینوں ڈولمین مالز میں گرینڈ تہوار ڈولمین کے کسٹمرز کا منتظر ہے۔

21 دسمبر کو ڈولمین مال کلفٹن، 22 دسمبر کو ڈولمین مال طارق روڈ اور حیدری میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے موقع پر مال کے اطراف ایک پریڈ میں خصوصی کریکٹر مسٹر ہگز شرکاء کا استقبال کریں گے۔

دسمبر کا گفٹ

ڈولمین کے لیے دسمبر کا مہینہ تحفے اور انعامات سے بھرپور ہوتا ہے اور ڈولمین مالز 5 ہزار یا اس سے زائد کی خریداری پر اپنے خریداروں کو ڈولمین ڈرا، کارنیول گیمز اور دیگر سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع دے گا۔

اس میں حصہ لینے کے لیے خریداری کی تمام رسید حاصل کریں اور فیسٹول کے رجسٹریشن ڈیسک سے رابطہ کریں۔

کارنیول گیمز

ایک کارنیول دلچسپ گیمز اور ڈھیر ساری تصاویز کے بغیر نامکمل ہے۔

رنگ ٹاس، ہووپ شوٹ اور سنک دی بال ان بیشتر کھیلوں میں سے کچھ ہیں جو اپنے خاص شرکا کے منتظر ہیں، تاہم کھیلوں کی اہم سرگرمی ڈی ایس ایف 2018 کی افتتاحی تقریب میں ہی سامنے آئے گی۔

اشارہ: یہ سرگرمیاں اسپننگ کی طرح ہوں گی۔

تینوں مالز میں نئے اسٹورز اور برانڈز

کراچی میں تینوں مالز میں 250 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی برانڈز اور 40 سے زائد کھانے پینے کے اسٹالز میں ہمارے لیے بہت کچھ موجود ہے۔

اس دسمبر میں بی بی کیو ٹونائٹ، باسکن روبنز، برگر لیب، کوکوچھان، سایا اور چٹر پٹر نے مال میں قدم رکھ لیا ہے۔

اس کے ساتھ صلافح، سویرسکی، مارسیل کی طرح دیگر برانڈز 2019 میں خریداروں کے لیے ڈولمین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کو تیار ہیں۔

موسم سرما کا بازار اور بیوٹی لاؤنج

موسم کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اس سال ڈی ایس ایف موسم سرما بازار اور بیوٹی لاؤنج کا انعقاد کرے گا۔

ڈولمین بیوٹی لاؤنج میں ایک ہی چھت تلے میک اپ کلاسز اور مشورے فراہم کیے جائیں گے جو تمام شرکا کو جلد اور میک اپ کی ضروریات کو سمجھنے اور اسے شادی کے موسم میں استعمال کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

سپر سیلز اور ڈی ایس ایف ڈیلز

اس سال پورے فیسٹول کے دوران ہمارے پسندیدہ برانڈز بہترین رعایت فراہم کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے کلیکشن کا آغاز، دلچسپ کھانوں کی ڈیلز، شادیوں کے پیکیجز اور بہت کچھ ڈی ایس ایف میں آپ کا منتظر ہے۔

فیسٹول میں باسکن روبنز کی جانب سے انعامات دیے جائیں گے جبکہ مال میں حال ہی میں آنے والا برینڈ سایا اپنے افتتاح کے پہلے ہفتے میں خریداری کرنے پر ایک خوش قسمت خریدار کو دبئی کے ٹکٹ کی پیش کش بھی کرے گا۔

اختتامی تقریب اور دیگر پروگرامات

ڈی ایس ایف میں علی گل پیر، عرفان جونیجو، ایف ایم 89 کے آر جیز علی اور ذیشان سے ملاقات اور سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سرین ایئرلائنز کے تعاون سے بڑے انعامات، واؤچرز اور اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹ بھی دیے جائیں گے۔   مالز میں 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت بھی منایا جائے گا اور اس دن کی مناسبت سے پرفارمنس اور کیک کاٹنے کی تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔

فیسٹول کے دوران ڈولمین ڈرا جیتنے والوں کو اداکار فہد مصطفیٰ جیتو پاکستان کے پاسز بھی دیں گے۔

اس رنگارنگ جشن کو یادگار بنانے کے لیے ڈولمین مال 26 بڑے انعامات کا اعلان کرے گا اور آتشبازی، جشن اور مشہور شخصیات کی موجودگی میں ڈولیمن ڈرا اور شاپنگ فیسٹول میں جیتنے والوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے ڈولمین مال کا آفیشل فیس بک پیج ملاحظہ کریں۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر ڈولمین مال کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں